شیخ رشید کی باری بھی آ گئی ،نیب نے طلب کر لیا،

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو نیب نے 24 مئی کو طلب کیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید 24 مئی کو ساڑھے بارہ بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہوں،نیب نے شیخ رشید کو این سی اے سکینڈل میں کال اپ نوٹس جاری کیا ہے

نیب نوٹس ملنے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ نیب کا مشکور ہوں کہ مجھے بھی 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کیساتھ فریق بنایا شکر ہے مجھے بھی 190 ملین پاؤنڈ کے قابل سمجھا،
مجھے کسی چیرے بلیٹ کا مقدمے وال نہیں بنایا بلکہ عمران خان کا بنایا ہے،پولیس کئی روز سے لال حویلی اور میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے گھروں میں داخل ہوتے ہوئے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھیں ،پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں، میں نے ٹوئیٹر کا استعمال ابھی شروع کیا تھا ،مجھے نہیں معلوم تھا ٹوئیٹر میں اتنی بڑی طاقت ہے ،جب تک میں گرفتار نہیں ہوتا دن میں دو مرتبہ ٹوئیٹر استعمال کرونگا، میں اپنی جنگ آئین و قانون کے دائرہ میں رہتا ہوا لڑونگا، ساری قوم کو خوشخبری سنانا چاہتا ہوں عدلیہ جیتے گے ، انشاء اللہ 15 جون سے پہلے فیصلے آئیں گے ،آئین اور قانون جیتے گا عدلیہ جیتے گی پاکستان کی عوام جیتے گی انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہو گی ، چٹان کی طرح کھڑا رہونگا، یہ بستر بند ٹیچی بیگ تیار ہے صرف مجھے بتاؤ میں کس کیس میں مطلوب ہوں،190 ملین پاؤنڈ میں شریک کرنے پر نیب کا بہت بہت شکریہ،

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

Shares: