وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ آج ریلیف کا ہر طرف چرچہ ہے ،
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ انصاف اور ریلیف کے درمیان فرق واضح ہو چکا ہے ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو انصاف نہیں ملا ان کے قاتلوں کو ریلیف دیا گیا، آج 60 ارب روپے لوٹنے والے شخص کو سپریم کورٹ میں معزز مہمان کی طرح بلایا جاتا ہے ،آج عدالت کہتی ہے کہ ایک انسان کے لیے اتنے مقدمات میں پیش ہونا ممکن نہیں،محترمہ بینظیر بھٹو شہید ایک دن کراچی، دوسرے دن اسلام آباد ،تیسرے دن لاہور کی عدالتوں میں پیش ہوا کرتی تھیں،کاش اس وقت بھی کہا جاتا کہ ایک خاتون اپنی بیمار والدہ کی تیمارداری کرے یا ہر روز عدالت میں پیش ہوں ،صدر آصف علی زرداری کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جاتا تھا،آج ایک لاڈلے کو لانے کے لیئے مرسڈیز گاڑی کا حکم دیا جاتا ہے،گرفتاری کے نام پر اسی لاڈلے کو گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا جاتا ہے، انصاف کا دوہرا معیار قابلِ مزمت ہے،
رہنماوں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے استعفیٰ کی دھمکی دے دی،
زمان پارک کے باہر مختلف رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے اجتجاج
اگر ٹکٹ کا میرٹ میرا نہیں بنتا تو پھر کس کا بنتا ہے؟ عائلہ ملک پھٹ پڑی
تحریک انصاف کے دو ٹکٹس ہولڈرز بھی کرپشن میں ملوث
زمان پارک میں بجلی چوری؛ لیسکو نے انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا
ثاقب نثار کے بیٹے نے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کی لوٹ سیل لگا دی ،آڈیو لیک
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دہشتگردی انتشار کا راستہ اپنایا ہے جس طرح ایک شخص نے لا قانونیت پھیلائی اور لوگوں کو اکسایا اس کے بعد اب 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائیگا اس روز ملکی سالمیت کے خلاف کام ہوا ،ملکی دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے عمران خان 9 مئی کے واقعات کا ذمہ دار ہے پیپلز بس سروس بڑی مشکل سے کراچی کے عوام کے لیے شروع ہوئی۔ 8 کروڑ کی بس کو جلایا گیا منصوبہ بندی کے تحت دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا گیا تباہی و بربادی پھیلانے پر لوگوں کو مجبور کیا گیا پاکستان کے خلاف جو بات کرے گا اس کو نہیں چھوڑا جائے گا عمران نیازی کی انا کے لئے ملک کو تباہ نہیں ہونے دیں گے








