پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ رانی کی آج تیسویں برسی منائی جا رہی ہے وہ 27 مئی 1993 کو دنیا سے رخصت ہو گئی تھی، کینسر کے مرض سے جنگ لڑتے لڑتے رانی ہار گئیں. رانی کا اصل نام ناصرہ تھا.انہوں نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کی شروع کی فلمیں فلاپ گئیں ان پر فلاپ اداکارہ کا ٹھپہ لگ گیا، لیکن جب ان کی قسمت کا ستارہ چمکا تو دنیا نے دیکھا. رانی نے اپنے دور کے تمام ہیرو کے ساتھ کام کیا، لیکن وحید مراد اور شاہد کے ساتھ انکی جوڑی کو بہت سراہا گیا. انہوں نے اردو اور پنجابی فلموں میں کام کیا اور

دونوں میڈیمز میں انہیں بہت پسند کیا گیا. انہوں نے حسن طارق سے پہلی شادی کی، جو کہ ناکام ہو گئی اس کے بعد ان کی زندگی میں سرفراز نواز آئے. رانی نے ٹی وی کا آخری ڈرامہ خواہش کیا ، انہیں بہت پسند کیا گیا، ان کی بیٹی رابعہ کو انہوں نے شوبز میں نہیں آنے دیا.ان کی مشہور فلموں میں‌ ثریا بھوپالی ، امرائو جان ادا، بہارو برسائو، انجمن و دیگر قابل زکر ہے. دل دھڑکے میں تم سے یہ کیسے کہوں، جیسے گانوں نے ان کو امر کر دیا.

Shares: