کچہری چوک میں یوم غدار پاکستان کے بینرز آویزاں

0
36
ghadar

راولپنڈی ،تھانہ سول لائنز کی حدود کچہری چوک میں یوم غدار پاکستان کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے،

بینرز پر عمران خان کی تصویر لگائی گئی ہے،سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فرخ حبیب اور یاسمین راشد کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، عمران اسماعیل کی تصویر کے ساتھ عوام کو حملوں پر اکسانے کی تحریر درج کی گئی ہے،فرخ حبیب کی تصویر کے ساتھ پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کی تحریر درج کی گئی ہے،یاسمین راشد کی تصویر کے ساتھ عوام کو جناح ہاوس لے جانے کی تحریر درج کی گئی ہے،بینرز پر یوم مذمت غدار پاکستان کی تحریر بھی درج کی گئی ،بینرز نامعلوم افراد کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر آویزاں کیئے گئے کچہری چوک کے قریب وال آف شیم کے نام سے بڑا بینر بھی آویزاں کیا گیا بینر پر پی ٹی آئی کی کابینہ کے 21 اراکین کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں،

ٹویٹر پر ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عبرت ناک منظر ۔ملک کے ساتھ غداری کرنے والوں کو یہ انجام ہوتا ہے ۔جس عوام کو تم اپنے مفاد کے لئے استعمال کرنے والے تھے آج وہی تمہارے خلاف کھڑے ہوگئے ہے۔

خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں

Leave a reply