روسی تیل آنے کے بعد بھی قیمتیں کم ہوں گی یا نہیں؟ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے واضح کر دیا

0
41
musadaq

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

باغی ٹی وی:زوم پر پاکستان انرجی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نےکہاکہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچےگا، روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ہی ملک میں قیمت کم ہوگی دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سے بچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔

9 مئی حملوں کی ابتدا اورسوشل میڈیا پر اخلاقیات کی تباہی عارف علوی نے کی …

انہوں نے کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے حکومت گیس کے بند کنوؤں کو دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے،کوشش ہے بند ہونے والے کنووں کی بحالی کے لیے کچھ رعایت دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سب سے زیادہ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات سعودی عرب سے درآمد کرتا ہے جس کے بعد متحدہ عرب امارات کا نمبر آتا ہے۔

علی محمد خان اور شہریار آفریدی رہا ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

بزنس ریکارڈر کے مطابق روسی خام تیل کا جہاز ایک لاکھ ٹن مائع کارگو لے کر عمان کی بندرگاہ پہنچ گیاہےاور آئندہ چند روز میں کراچی بھی پہنچ جائے گا۔ یہ روسی تیل جون کے پہلے ہفتے میں پہنچے گا۔

توقع ہے کہ خام تیل کا جہاز 50، 50 ہزار ٹن کے دو دوروں میں خام تیل کی نقل و حمل مکمل کرے گا، کیونکہ پاکستانی بندرگاہ میں 50 ہزار ٹن سے زیادہ مائع کارگو لے جانے والے بھاری جہازوں کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش نہیں ہےپاکستان ریفائنری لمیٹڈ ابتدائی طور پر روسی خام تیل کو ٹرائل رن میں ریفائن کرے گی۔

اعظم سواتی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Leave a reply