باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا میں آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جو نہ صرف ایئر لائن بلکہ بھارتی معاشرے کے لئے بھی سبکی کا باعث بنتا ہے،ایئر انڈیا کی پروازوں میں خواتین پر پانی ڈالے، انکے ساتھ بدتمیزی کرنے، ہراساں کرنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں، اب ایک اور پروازمیں ایک مسافر نے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے
ایئر انڈیا کی جانب سے واقعہ کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 مئی کو ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 882 ، میں ایک مسافر نے عملے کے رکن سے بدتمیزی کی ہے، اور اس پر حملہ کیا ہے، مسافر دہلی ایئر پورٹ پر اترا تو اس نے دوبارہ بدتمیزی کی جس پر مسافر کو سیکورٹی اداروں کے حوالے کیا گیا ہے،
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں دوماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ مسافر نے دوران پرواز بدتمیزی کی ہے، ماہ اپریل میں 10 اپریل کو لندن سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے دو خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر مسافر پر دو سال کے لئے پابندی لگا دی گئی،ایئر انڈیا کے کیبن کریو سپروائزر کی شکایت پر پولیس نے 25 سالہ ملزم مسافر کیرت سنگھ پڈا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے
وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
قبل ازیں بھارت میں دوران فضائی سفر مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ،ایئر انڈیا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ مسافر پر فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر ان فلائٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے،واقعہ پر تحقیقات مکمل ہوئیں تو سول ایوی ایشن آف انڈیا کے ڈی جی کی جانب سے ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، مسافر جس نے یہ شرمناک حرکت کی تھی پر چار ماہ کے لئے فضائی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے، ڈی جی سی اے نے ڈیوٹی کرنے میں ناکام رہنے والے فلائٹ کے پائلٹ اِن کمانڈ کا لائسنس 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ان فلائٹ سروسز پر بھی 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے