لالی وڈ اداکارہ زارا شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے انڈسٹری میں بیس سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے میں نے اس دوران ہونے والے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاںیہ رواج ہے کہ ہم دوسروں پر دھیان رکھتے ہیں کہ وہ کیا کررہے ہیں اور کیا نہیں کررہے ، حالانکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم خود پر دیکھیں کہ ہم کیا کررہے ہیں اور ہمیںکیا کرنا چاہیے. زارا نے کہا کہ میں نے بیس سال میں یہی سمجھا کہ شوبز میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے ہر کوئی دوسرے کو کاٹ رہا ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے وقت گزرتا جاتا ہے انسان کے رویے میں پختگی آتی جاتی ہے.
اداکاری کے ھوالے سے انہوں نے کہاکہ آرٹسٹ کے فن کی پیاس کبھی نہیں بجھتی وہ بہتر سے بہترین کردار کی تلاش میںہمیشہ ہی رہتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ایسے کردار کرنا چاہتی ہوں کہ جو میرے بعد بھی یاد کیے جائیں. زارا شیخ نے کہا کہ اداکاری ہی کسی بھی آرٹسٹ کی پہچان ہوتی ہے. اورمیں بہت خوش ہوں کہ میں نے اداکاری کا شعبہ اپنایا.