وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے کہا ہے کہ دسمبر 2019 کابینہ کا فیصلہ،برطانیہ سے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان واپس ائے،جن کو کابینہ میں ظاہر کیا یہ پاکستان کو مل گئے ہیں۔جوکہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آئے،برطانیہ میں این سی اے کو کچھ اور کہا کابینہ میں کچھ اور کہا
وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمجھوتے کے تحت پاکستان کو ملنے والی رقم ملکی خزانے کی بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دی، ایسا معاملہ سامنے آیا جو بد عنوانی کی تاریخ میں سب سے بڑی کرپشن ہے، قوم کا پیسہ لوٹنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانی ہوگی، احتساب کو جبر اور ظلم کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے، جنہوں نے کچھ نہیں کیا ہم ان کو کسی کیس میں نہیں پھنسانا چاہتے،190 ملین پاؤنڈ والا کیس آج کل مشہور ہے، نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانیہ میں کچھ اکاؤنٹس فریز کیے تھے بڑی چالاکی سے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ کا ذکر کردیا گیا تھا، تحقیقات کی جائیں گی کہ سپریم کورٹ نے اس معاملے کا جائزہ کیوں نہیں لیا سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ریاست پاکستان کا اکاؤنٹ نہیں ہے خوب تشہیر کی گئی کہ ہم اتنا پیسہ پاکستان لارہے ہیں، سابق حکومت نے این سی اے کے سامنے غلط بیانی کی، القادر ٹرسٹ کیس جیسی گرینڈ کرپشن کی مثال تاریخ میں کم ملتی ہے آج کے حساب سے یہ 70 ارب روپے بنتے ہیں
عرفان قادر کا کہنا تھا کہ سارے اخباروں میں ہر جگہ آیا تھا کہ یہ ریاست پاکستان کا پیسہ، نیشنل کرائم ایجنسی کو غلط فہمی ہوئی کہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں جارہا ہے،برطانیہ سے رقم پاکستان آئی لیکن خزانے میں جمع نہیں ہوئی،رقم ملکی خزانے کے بجائے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کرادی گئی،کیا سپریم کورٹ کا اکاؤنٹ ریاست کا اکاؤنٹ تھا؟یہ ریاست کا پیسہ ریاست کو نہیں ملا بلکہ مخصوص لوگوں کو مل گیا،اسکے بدلے میں القادر ٹرسٹ قائم کیا گیا،مفت 458 کنال زمین حاصل کی گئی،قادر ٹرسٹ کے نام پر 80 کروڑ کے مالی فوائد حاصل کیے گئے ،القادر ٹرسٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کا ذکر آتا ہے جبکہ فرح گوگی اور زلفی بخاری بھی اس میں شامل ہیں۔
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
تحریک لبیک کا مہنگائی مارچ ،مبشر لقمان نے بھی حمایت کر دی