مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کی لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی ہوئی ہے

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ عدالت کے سامنے کھڑے ہو کر میں نے بات کی، روزمحشر کیا جواب دیا جائے گا، یہاں کا نظام ایسا ہے، جج کی بیوی فون کر دے تو کیس ٹرانسفر ہو جاتا ہے ،یہاں انصاف خاندانی تعلق پر ملتا ہے، میں نے ایک عدالتی فیصلے پر بیان دیا ، فیصلے کی رات جج کے بچوں نے دوستوں کو اکٹھا کر کے فیصلہ سنا دیا تھا،یہ ہے اس ملک کا نظام انصاف

کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ حکومت اللہ کی ہے ، ہماری زمہ داری ہے، شہباز شریف ملک کو مشکل سے دلدل سے نکال رہے ہیں،حکومت ہماری نہیں ، پی ڈی ایم کی ہے،نواز شریف انصاف پر یقین رکھتے ہیں، اگر حکومتوں سے کوئی رعایت لیتی ہوتی تو جب وزیراعظم تھے تو لے لیتے، المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے اور جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں

کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ جو کام بھارت نہیں کرسکا عمران خان نے اپنے ایجنٹوں سے کروا دیا ، سالمیت پاکستان پر حملہ ہوا، جی ایچ کیو پر حملہ ہوا، شہداء کی تنصیبات پر حملہ ہوا،دہشت گردی کے خلاف جنہوں نے جنگ لڑی، ہمارے بھائی ، بیٹے ملک کے دفاع کے لئے لڑ رہے ہیں، جو شخص اپنی فوج، دفاع، آئین ، عدالتوں پر حملہ کرے اسکے لئے قانون ہے، قانون پر عملدرآمد کروایا جائے، آج بھی کہتا ہوں کہ کسی کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہئے ،یہ اداروں کی تباہی کا باعث بنتا ہے،

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

Shares: