نئے ڈرامہ سیریل ‘جیون نگر’کا OST ‘آپ کتنے حسین ‘ ریلیز کردیاگیا ہے، گانے کی کمپوزیشن بہت خوبصورت ہے. آپ کتنے حسین کو ‘نغمہ نگار عمران رضا اور انتہائی باصلاحیت گلوکار اور موسیقار ساحر علی بگا نے تخلیق کیا ہے. اس سے قبل بھی ساھر علی بگا خوبصورت او ایس ٹی بنا چکے ہیں. ساحر علی بگا نہ صرف گاتے ہیں بلکہ کمپوز بھی کرتے ہیں اور آپ کتنے حسین واقعتا ایک حسین تخلیق ہے.مغربی اور مشرقی سازوں کے بھرپور امتزاج کے ساتھ آپ کتنے حسین ‘ناظرین کو میلوڈی کے ایسے سفر پر لیجاتا ہے جو میوز ک کی انواع و اقسام کا حسین
مجموعہ ہے۔ اس کے علاوہ اس کی موسیقی نہایت مہارت سے ترتیب دی گئی ہے جس سے کمپوزیشن کی گہرائی اور روح میں ایک نیا انداز تخلیق کیا ہے۔باصلاحیت ڈائریکٹرکاشف نثار، قیصر علی اور فصیح الرحمن کی پروڈکشن جیون نگر ایک پرکشش کہانی ہے جس سے شائقین خود کو کافی قریب محسوس کریں گے. او ایس ٹی کہانی کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے. دوسری طرف اس پراجیکٹ کی اہم بات کاشف نثار ہیں، کاشف نثار نے ہمیشہ شائقین کو ایک معیاری پراجیکٹ فراہم کیا ہے.جیون نگر میں ماڈل رابعہ بٹ ایک اہم کردار میں دکھائی دے رہی ہیں.