مولانا طارق جمیل جو انڈین اور پاکستانی سلیبرٹیز میں کافی مقبول ہیں، ان کی دو سالہ پرانی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ سخی ہونے کی عظمت کو بیان کررہے ہیں اور دوسری طرف انہوں نے سلمان خان کے والد سلیم خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ سلمان خان آپکا بیٹا ہے، مجھے شعیب اختر نے سلمان خان کی دو خوبیاںبتائیں ایک یہ کہ وہ ماں باپ کی بہت قدر کرتا ہے ، وہ کچھ بھی کہہ دیں وہ ویسے ہی کرتا ہے، اتنی بڑی سلیبرٹی ہونے کے باوجود وہ اپنے ماں باپ کے سامنے نوکروں کی طرح زندگی گزارتا ہے. دوسری خوبی انہوں نے کہا کہ سن کر تو میں سلمان خان کا مداح ہو گیا ہوں وہ خوبی یہ ہےکہ سلمان خان بہت
زیادہ سخی ہے اور اس حد تک سخی ہے کہ جتنا جھوٹ بولا جائے. اور خدا کی ذات سخی لوگوں کو بہت پسند کرتی ہے چاہے وہ عبادت میں کم ہی کیوں نہ ہوں. مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ماں باپ کی خدمت جنت کا راستہ ہے اور لوگوں کا خیال رکھنا خدا کے دل میں جانے کا راستہ ہے. سلمان خان کے والد خوش نصیب ہیں ایسی اولاد نصیبوں والوں کو ملتی ہے. یہ وڈیو کلپ ایک بار پھر سے وائرل ہو گیا ہے.