وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی صدر سے ملاقات ہوائی ہے،
عراقی صدر ڈاکٹر عبداللطیف رشید سے یہ ملاقات بغداد میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان موجودہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی صدر نے باہمی تعاون کے تمام شعبوں میں ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان احترام اور روایات پر مبنی گہرے برادرانہ قریبی تعلقات ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے بھی ملاقات ہوئی ہے،وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے عراقی عوام اور حکومت کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملاقات میں پاکستان کی جانب سے عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔عراقی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مذید مظبوط کرنے کیلئے بھی عزم کا اظہار کیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد پہنچنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے ،بلاول کا کہنا تھا کہ عراق کا دورہ کرکے بہت خوشی ہوئی،عراق اور پاکستان نے ہمیشہ مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،امید ہے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مستحکم ہوں گے،
FM @BBhuttoZardari met with Iraqi FM @Fuad_Husseein. During delegation level talks, the two FMs agreed to further strengthen bilateral relations in various fields of cooperation. Both countries enjoy close and cordial relations.#PakFMinIraq
🇵🇰🤝🇮🇶 pic.twitter.com/jX033yIa3n
— PPP (@MediaCellPPP) June 5, 2023
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر بغداد پہنچ گئے ۔وزیر خارجہ کی آمد پر عراقی نائب وزیرخارجہ محمد حسین بحر العلوم، پاکستان کے عراق میں سفیراحمد امجد علی اور سفارتخانے کے اہل کاروں نے استقبال کیا۔وزیر خارجہ عراق کا دورہ، عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کی دعوت پر کر رہے ہیں ۔دونوں وزراء خارجہ آج باضابطہ ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران عراقی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ زیارات پر بھی جاینگے۔
سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار
قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام








