ڈرامہ سیریل تیرے بن میں اداکار وہاج علی کی بہن کا کردار ادا کرنے والی حرا سومرو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نہ میں گوری ہوں نہ ہی خوبصورت ہوں دبلی پتلی سی ہوں پھر بھی مجھے بہت پذیرائی ملی ہے، انہوں نے کہا کہ میں شادی شدہ ہوں بچوں کی ماں ہوں ، گھریلو زمہ داریوں کے ساتھ شوبز میں‌کام کرنا آسان نہیں ہوتا، میں تو لڑکیوں سے کہوں گی کہ اگر شوبز میں آنا ہے اور پھر شادی نہ کریں کیونکہ دونوں کاموں کو ایک ساتھ کرنا آسان نہیں ہوتا. انہوں نے کہا کہ تیرے بن میں ، میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار کیا ہے جو اپنے بھائی کے دشمن کے

ساتھ بھاگ کر شادی کر لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے لڑکی کے گھر سے بھاگنےکو ٹھیک نہیں دکھایا بلکہ بتایا ہے کہ جب لڑکیوں کی گھر میں کوئی بات نہیں سنتا تو وہی وہ گھر سے بھاگتی ہیں. انہوں نے کہا کہ میں‌ ڈراموں میں‌ کام کرکے بہت اچھا محسوس کررہی ہوں، میں مزید بھی کام کرنا چاہتی ہوں. مجھے مزید اچھا کام ملے گا تو میں کرتی رہوں گی مجھے یقین ہے کہ میرے مداح مجھے یونہی پیار دیتے رہیں گے.

Shares: