ڈی جی خان: گرفتاری کا خوف پی ٹی آئی سابق ممبران اسمبلی غائب،کارکن راہ دیکھنے لگے

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے)گرفتاری کے خوف سے پی ٹی آئی کے سابق ممبران اسمبلی غائب ،ڈیرہ غازیخان سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے بننے اوروزارت کے مزے لوٹنے والی زرتاج گل جب نیب نے پی ٹی آئی چیئرمین کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتارکیاتھا توتب اس نے پل غازیگھاٹ پر پی ٹی آئی کارکنان کوکال دیکربلایااور زبردستی پل کو بند کردیا ،جس سے کئی گھنٹے ٹریفک بلاک رہی،جب حکومت نے کارروائیوں کاآغازکیا تو زرتاج گل کارکنان کوپولیس کے رحم وکرم پر چھوڑ کر گرفتاری کے ڈرسے ڈیرہ غازیخان سے ہی بھاگ گئی ، ذرائع کاکہنا ہے کہ زرتاج گل اپنے خاوند اخوند ہمایوں رضاکو لیکراپنے میکے وزیرستان چلی گئی ہے،ڈیرہ غازیخان سے پی ٹی آئی کے سابق اراکین صوبائی اسمبلی سرداراحمد علی دریشک،سردارسیف الدین کھوسہ،سردار محی الدین کھوسہ، حنیف پتافی اورسابق وزریراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی 9 مئی کے واقعہ کے بعد غائب ہوگئے ،سردارسیف الدین کھوسہ،سردار محی الدین کھوسہ کے بارے میں پیپلزپارٹی میں شامل سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے دعویٰ کیا تھاکہ میرابھائی سردار سیف الدین خان کھوسہ اور بھتیجا سردارمحی الدین خان کھوسہ پیپلزپارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں، سردار دوست محمد کھوسہ کے دعویٰ کے بعد سردارسیف الدین خان کھوسہ نے سوشل میڈیا پر اپنے اورمحی الدین کھوسہ کے پیپلزپارٹی میں شمولیت بارے تردیدی ویڈیو جاری کی،سابق ایم پی اے سرداراحمد علی دریشک کا کہیں اتاپتا نہیں ہے کہ وہاں کہاں گئے ہیں کہ زمین کھاگئی ہے یاآسمان نگل گیا ، جبکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جسے پی ٹی آئی چیئرمین نے وسیم اکرم پلس قراردیا تھاجواپنی سیاسی زندگی میں پہلی بار ایم پی اے منتخب ہواتھااسے پی ٹی آئی چیئرمین نے پنجاب کا سیاہ وسفید کامالک بنادیا،جب مشکل وقت آیا تو پہاڑوں میں چھپ گیا،پہلے بارتھی میں لوگوں سے ملاقاتیں بند کیں پھر ڈیرہ غازیخان اور بارتھی سے منسلک بلوچستان کے سرحدی ضلع موسیٰ خیل کے علاقہ دُرُگ میں اپنے رشتہ داروں کے گھر جا چھپا ،اس کے بعد اچانک کوئٹہ پریس کلب میں نمودارہوا اور پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی سے اپنی وابستگی ختم کرنے کااعلان کردیا، ڈیرہ غازیخان شہر سے آزاد حیثیت سے ایم پی اے منتخب ہونے والا حنیف پتافی جوجہانگیرخان ترین کے جہاز میں بیٹھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہواتھااور بزدار دورحکومت مشیرصحت بن کر اقتدارکے مزے لوٹے ،یہ بھی اچانک منظرسے غائب ہوگیا ،

ذرائع کاکہنا ہے کہ حنیف پتافی اس وقت گلگت بلتستان میں جی بی گورنمنٹ کامہمان بناہوا ہےلیکن اب تازہ ترین معلومات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حنیف پتافی مونس الٰہی کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں موجود ہے ،دوسری طرف ذرائع کا یہ بھی کہناہے کہ جس طرح پہلے حنیف پتافی جہانگیرترین کے جہازمیں بیٹھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہواتھا اب اسی طرح بہت جلد پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جداکرکے جہانگیرترین کی نومولود پارٹی” استحکام پاکستان پارٹی”میں شمولیت کااعلان کرنے والا ہے-

Leave a reply