ن لیگی رہنما، وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے قتل کے غلط الزامات لگائے، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جھوٹا اور مکار قرار دیا،جھوٹے الزامات پر یہ کوئی ثبوت فراہم نہیں کر پائے ،قتل کے الزامات وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر عائد کئے گئے تھے،جب الزامات پر ثبوت مانگا تو جواب دیا، کسی نے بتایا تھا،جب پوچھا گیا کہ کس نے بتایاتھا تو کہا بھول گیا کس نے بتایا،چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ انہوں نے سنی سنائی باتوں پر الزام لگائے، فوج کے سربراہ اور ادارے کیخلاف بھی جو گھٹیا الزمات لگائے، ان کو تسلیم کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ انکے پاس قتل کی سازش کے کوئی ثبوت نہیں ہیں چیئرمین پی ٹی آئی نے تسلیم کیا انہوں نے سنی سنائی باتوں پر الزامات لگائے

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود تسلیم کیا کہ وہ جھوٹ بولنے اور گھٹیا الزام تراشی میں کوئی ثانی نہیں رکھتے. بغیر ثبوت کے اس طرح کی الزام تراشی کرنے میں عمران نیازی ماہر ہیں.فوج کے اعلیٰ افسران پر اپنے قتل کی سازش کرنے سے متعلق الزام تراشی کے ذریعے انہوں نے نوجوان نسل کو گمراہ کیا.کووڈ سے متعلقہ جو امداد پاکستان کو ملی اسے کووڈ پہ کم اور ٹائیگر فورس نامی "مُشٹنڈا فوج” پہ زیادہ خرچ کی گئی.سوشل میڈیا اور ٹائیگر فورس کے نام پہ جو لسٹیں بنائی گئی ان میں سرکاری کھاتوں سے اربوں روپے تقسیم کیا گیا ،عمران خان نے اپنے کارکنوں کی ذہن سازی کی یہ 10 لاکھ نوجوانوں کی ٹائیگر فورس بنا رہے تھے

گرفتار خواتین کےحوالے سے انتہائی گھٹیا مہم پی ٹی آئی نے چلائی،وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر گرفتار خواتین کےحوالے سے انتہائی گھٹیا مہم چلائی اور یہ تاثر پھیلایا کہ گرفتار خواتین کے ساتھ جیلوں میں زیادتی کے واقعات ہورہے ہیں تا ہم تحریک انصااف کی اپنی خواتین نے اس تاثر کی نفی کردی جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پروپیگنڈہ کیا جارہا تھا ، سانحہ 9 مئی میں ملوث شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن لوگوں نے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی اور انہیں جلایا ان کے خلاف قرار واقعی کاروائی کی جائے گی 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے تحقیقات ہورہی ہیں ، آنے والے دنوں میں حیران کن اعدادوشمار آئیں گے ایک شخص ملک پر قابض ہو کر گھٹیا ایجنڈا نافذ کررہا تھا ، ایک سال سے غلیل فورس اور پٹرول بم کی تیاری کی گئی ،9 مئی کے واقعات ، آڈیو ، ویڈیو اقبالی بیانات پر جلد پیشرفت ہوگی فتنہ اپنے انجام کو جلد پہنچے گا ،معلوم تھا کہ گرفتاری والے دن احتجاج کریں گے ، احتجاج کے بجائے شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا ،آرمی ایکٹ کا طریقہ کار بہت حساس ہے ،ملٹری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے 7 کیسز ہیں ،چیئرمین پی سی بی کے معاملے پر کسی جماعت کی رائے ہو سکتی ہے ، چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں ،چیئرمین نادرا پر استعفیٰ کے حوالے سے کوئی دباو نہیں ، انکوائری ہوئی ہے لیکن کوئی سیریس بات نہیں تھی

آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

رانا ثناء اللہ چیئرمین تحریک انصاف پر حملے کے تین نامزد ملزمان میں سے ایک ہے،ترجمان تحریک انصاف
دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ وزیرآباد میں چیئرمین تحریک انصاف پر حملے کے تین نامزد ملزمان میں سے ایک ہے، رانا ثناء اللہ جانتا ہے کہ آزادانہ تحقیقات کی گئیں تو اس کا بچ نکلنا ناممکن ہے،قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے امپورٹڈسرکار نے اپنے ملازمین پر مشتمل جے آئی ٹی بنارکھی ہے، چیئرمین تحریک انصاف محض قانون کی حکمرانی کے احترام میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، چیئرمین تحریک انصاف پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش سازش میں طاقتور عناصر کے کردار کی روشن دلیل ہے، 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی بجائے ان کی آڑ میں تحریک انصاف پر الزام تراشی کے مقاصد بھی قوم پر پوری طرح واضح ہوچکے ہیں،مودی کے سپانسرز سے کاروباری تعلقات بنانے اور جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالنے والوں سے حب الوطنی کے سرٹیفکیٹس لینے میں کوئی دلچسپی نہیں،  نواز شریف کی سرپرستی میں کی جانے والی ڈان لیکس کو بھارت نے عالمی عدالتِ انصاف میں کلبھوشن کے حق میں ثبوت کے طور پر پیش کیا،بھارت کی ہندوتوا سرکار سے رانا ثناء اللہ کی جماعت کے مراسم کو پردہ خود بھارتی صحافی برکھا دت نے اپنی تصنیف میں چاک کیا، تحریک انصاف کیخلاف ملک دشمنی کا بیانیہ، ملک اور فوج کے حقیقی دشمنوں کی جانب سے عوام اور فوج کو مدِّمقابل کرنے کی سازش کا شاخسانہ ہے،بلاتحقیق پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو کچلنے کیلئے ۹ مئی کے واقعات کا استعمال کوئی مثبت نتائج مرتب نہیں کرے گا،ننگی طاقت، بےجا الزام تراشی اور انسانی حقوق سے محروم کرکے جھکانے کی کوششوں سے مرعوب ہوں گے نہ ہی پرامن سیاسی، آئینی اور جمہوری جدوجہد کا راستہ ترک کریں گے،

واضح رہے کہ عمران خان کل جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے،جے آئی ٹی سے عمران خان نے سوال کئے تو عمران خان سوالات کے جواب نہ دے سکے،

Shares: