ٹی وی اور سٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ نرگس میری پسندیدہ ڈانسر ہیں ، دیدار اور لیلی بھی اچھا ڈانس کرتی ہیں لیکن مجھے نرگس کا ڈانس بے حد پسند ہے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف پھینہ سے کہنا چاہوں گا کہ اگر کچھ کر نہیں سکتے تو بڑی بڑی باتیں بھی نہ کرو. انہوں نے اپنے انٹرویو میں ناصر چینیوٹی کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین اداکار ہیں اور جانتے ہیں کہ کب کونسا جملہ کہاں‌کہنا ہے اور داد وصول کرنی ہے. انہوں نے کہا کہ میں اگر انہوں کلاس کا ایکٹر کہوں تو بے جا نہ ہو گا. نسیم وکی نے مزید کہا کہ میرا اور نئیر اعجاز کا بہت پرانا تعلق ہے اس لئے میں اسکو بلائوں یا

نہ بلائوں وہ میرا مہمان ہر وقت ہی بن سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ افتخار ٹھاکر وہ انسان ہے جو ہر کسی کے ساتھ اچھا کرتا ہے اور پھر اچھی بات یہ ہے کہ اسکے ساتھ بھی اچھا ہوتا ہے. اس نے کبھی کسی کو واپس نہیں‌موڑا، وہ ہر کسی کی مدد کرتا ہے ، ہر کسی کا خیال کرتا ہے، نسیم وکی نے بتایا کہ میری سب سے اچھی دوستی ہے اور میں کوشش کرتا ہوں کہ کوئی مجھ سے ناراض نہ ہو.

Shares: