بغاوت پر اکسانے کا کیس،فواد چوہدری زاتی حیثیت میں طلب

عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی
0
69
fawad ch

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد ،فواد چوہدری کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے فواد چوہدری کو 17 جون کو زاتی حیثیت میں طلب کر لیا،عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ،عدالت نے ملزم فواد چوہدری کے اسلام آباد اور لاہور والے گھر سے سمن کی تعمیل کروانے کی ہدایت کی،عدالت نے فواد چوہدری اور ضامن کو سمن پر تعمیلی رپورٹ 17 جون کو طلب کر لی ،عدالت نے پولیس اہلکار پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ تعمیل رپورٹ ایسے کروائی جاتی ہے،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تعمیلی رپورٹ پر دستخط کروائے جاتے ہیں،شناختی کارڈ نمبر لکھا جاتا ہے،ایک گواہ رکھا جاتا ہے ،

عدالت نے اہلکار سے استفسار کیا کہ جونیئر کو آپ ایسے سیکھائیں گے،پولیس اہلکار نے کہا کہ ملزم کے نمبر پر کال کی نمبر بند تھا،عدالت نے پولیس اہلکار کو دوبارہ ملزم کے نمبر پر کال کرنے کی ہدایت کی، عدالتی حکم پر تعمیلی اہلکار نے ملزم کے موبائل نمبر پر دوبارہ کال کی ،عدالت نے ملزم کے لاہور اور اسلام آباد والے گھر پر دوبارہ سمن جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تعمیلی رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی،

واضح رہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں، گرفتار ہونے کے بعد انکی رہائی ہوئی تو فواد نے ویڈیو پیغام میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا، بعد میں انہوں نے نئی بننے والی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، فواد چودھری استحکام پاکستان پارٹی کی لانچنگ کی تقریب میں منہ چھپا کر بیٹھے رہے، اس دن فواد کی منہ چھپانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی،

قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

Leave a reply