میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے-
باغی ٹی وی: واٹس ایپ نے حال ہی میں کئی فیچر متعراف کرائے ہیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے،اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ میں ویڈیو میسج بھیجنے کے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
"اسپیس ایکس” میں نوکری حاصل کرنےوالا 14 سالہ انجینئر
WABetaInfo کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے میسج کے طور پر اپنے دوستوں کو بھیج سکیں گے، بالکل اسی طرح جیسے آڈیو میسج بھیجا جاتا ہے ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا (beta) ورژنز میں موجود ہےآئی او ایس کی بیٹا ورژن 23.6.0.73 اور اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.23.8.19 میں یہ نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
امریکا پاکستان کو آئی ایم ایف کیجانب سےامداد کی فراہمی میں کردارادا کرے،امریکی رکن کانگریس
رپورٹ کے مطابق ویڈیو میسجزکواینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا ویڈیو میسج کو فارورڈ نہیں کیا جاسکے گامگراسکرین ریکارڈنگ کے ذریعے فون میں محفوظ کرنا ممکن ہوگا ابھی چونکہ یہ فیچر بیٹا ورژن میں موجود ہے تو عام صارفین کو اس تک رسائی کے لیے چند ہفتوں یا مہینوں تک انتظار کرنا ہوگا۔