مرد لنگی اور خواتین نائٹ ڈریس پہن کر گھروں سے مت نکلیں، نوٹس جاری

ہمساگر سوسائٹی کی جانب سے یہ نوٹس 10 جون کو جاری کیا گیا ہے،
0
57
lungy

رہائشی کالونی میں لنگی اور خواتین کے لئے نائٹ ڈریس پہن کر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے

یہ پابندی بھارت میں عائد کی گئی ہے، بھارتی شہر نوائیڈا کی ایک سوسائٹی کی جانب سے مکینوں کو کہا گیا ہے کہ جو بھی سوسائٹی میں رہے گا وہ سوسائٹی کے قوانین پر عمل کرے گا، ان میں سے ایک قانون رات کے لئے ڈریس کوڈ ہے، سوسائٹی میں رہنے والا کوئی بھی مرد رات کو لنگی، چادر پہنچ کر گھر سے باہر نہیں نکلے گا، اسی طرح کوئی بھی عورت نائٹ ڈریس پہن کر گھر سے نہیں نکلے گی، ہمساگر سوسائٹی کی جانب سے یہ نوٹس 10 جون کو جاری کیا گیا ہے،

ہمساگر کے نوٹس میں کہا گیا کہ سوسائٹی میں رہنے والے اپنے لباس پر خصوصی توجہ دیں اور کوئی بھی قابل اعتراض لباس گھر سے نکلتے وقت نہ پہنیں، آپ کے بچے آپکو دیکھ کر ہی سیکھتے ہیں اسلئے سوسائٹی میں ادب اور قانون کو فالو کریں، اپنے رویئے درست رکھیں ، کوئی ایسی حرکت نہ کریں جس سے کوئی دوسرا انگلی اٹھا سکے، رات کے وقت لنگی اور نائٹ ڈریس کا انتخاب گھر کے اندر تک محدود رکھیں گھر سے باہر پہن کر کوئی نہ نکلے،

اس حوالہ سے بات کرتے ہوئے ہمساگر ویلفیئر ایسوسی ایشن سوسائٹی کے صدر سی کے کلرا کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہےاگر عورتیں سوسائٹی میں نائٹ ڈریس پہن کر گھومیں گی تو مرد مناسب نہیں سمجھیں گے اسی طرح مرد اگر لنگی پہن کر گھومیں گے تو عورتوں کو مناسب نہیں لگے

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

شادی ہال کھولے، نائٹ کلب بھی کھول لیں، سپریم کورٹ سول ایوی ایشن پر برہم،بڑا حکم دے دیا

Leave a reply