آج کاروباری ہفتے کا آخری دن ہے جس میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے کیونکہ انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 287.19 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 287.37 روپے کا تھا۔ لہذا انٹر بینک میں آج کے دن پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے سستا ہوا ہے تاہم کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر 26 پیسے مہنگا ریکارڈ ہوا.
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کا بھاؤ 297 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی ہے کیونکہ رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ غالب رہا جبکہ دوپہر دو بجے تک انڈیکس میں پوائنٹس میں مسلسل تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
تاہم دوپہر تین بجے کے بعد انڈیکس میں مندی کی واپسی ہوئی جس کے باعث کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 67.87 پوائنٹس کی مندی کے بعد 41301.29 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا ہے۔ یوں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.16 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی اور 5 کروڑ 99 لاکھ 65 ہزار 58 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
ادھر ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1965 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 223400 روپے ہو گئی ہے ۔
اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں 2315 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قیمت 191530 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں 100 روپے اور 85.73 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔