محمد طارق ملک کے مستعفی ہونے کے بعد اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نادرا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹرریشن اتھارٹی (نادرا) کا عہدہ سنبھالتے ہی کام شروع کردیا ہے. نئے چیئرمین نادرا اسدرحمان گیلانی نے ملازمین کو اپنے معمول کی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ عوام کو نادرا خدمات اور سہولیات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
اسد رحمان گیلانی نے چیئرمین نادرا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور نادرا ہیڈکوارٹرز میں پہلے دن اپنے فرائض منصبی انجام دئیے۔
چیئرمین نادرا نے تمام ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ اپنی معمول کی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری رکھیں اور عوام کو نادرا خدمات اور سہولیات کی بلاتعطل فراہمی… pic.twitter.com/vDKldyjmLl
— NADRA (@NadraPak) June 16, 2023
نادرا کے اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نادرا نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو نادرا خدمات کی فراہمی میں بہتری کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں وہ علاقائی دفاتر کی سرگرمیوں کا ذاتی طور پر جائزہ لینے کے لئے بہت جلد نادرا ریجنل ہیڈ آفسز کے دورے کریں گے۔ جبکہ انہوں نے نادرا کے تمام شعبوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ شناختی کارڈ کی پرنٹنگ کے سلسلے میں بیک لاگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے ہفتہ اور اتوار کے دن بھی دفتری سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ 13 جون کو محمد طارق ملک نے بطور  چیئرمین نادرا وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کے دوران اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کے فوری بعد ہی وزیراعظم نے طارق ملک کا استعفیٰ منظور کرلیا اور کابینہ ڈویژن کو ان کے استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی تھی۔ طارق ملک کے 3 صفحات پر مشتمل استعفے میں چیئرمین نادرا نے موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کو وجہ بتایا گیا اور استعفے میں اپنی کارکردگی اورپروجیکٹس کی تفصیلات بھی  بتائیں، انہوں نے حاضر سروس یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیئرمین نادرا کی پوسٹ نہ دینے کی سفارش بھی کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور
چیئرمین نادرا طارق ملک کے گرد گھیرا تنگ
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے  
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری 
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور 
جبکہ دوسری جانب طارق ملک کے خلاف نادرا ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے تحقیقات بھی کر رہا ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق ملک کے ملک سے باہر جانے پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکیں جب کہ ان کے خلاف ایف آئی اے میں ہونے والی تحقیقات کے باعث ان کا نام نو فلائی لسٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔








