چین کی جانب سے ایک ارب ڈالر مل گیا ہے جبکہ ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل قرضہ ہے، چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔ چین سے ایک ارب ڈالر کی رقم مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے، چین سے ایک ارب ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گیا ہے۔

اس سے قبل چین سے ایک ارب ڈالرز ملنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا جبکہ ذرائع اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کو اس ترسیل کے بارے میں سوفٹ کوڈ موصول ہو گیا تھا، مرکزی بینک کے اکاؤنٹ میں آج رات چین سے رقم منتقل ہو جائے گی۔ ذرائع کا یہ بھی بتانا تھا کہ چین کی جانب سے ملنے والا ایک ارب ڈالر کمرشل قرضہ ہے۔

تاہم خیال رہے کہ پاکستان نے رواں ہفتے چین کو پیشگی ادائیگی کی تھی، چین پاکستان کو یہ رقم واپس کر رہا ہے۔ جبکہ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کے حصول کے لیے بھی چین نے پاکستان کا ہر ممکن ساتھ دیا ہے۔ تاہم اس سے قبل چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کے لیے رضا مند ہوگیا تھا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرض ملنے کا بھی کہا گیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
احسن اقبال جنرل سیکرٹری، مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات، عطاء تارڑ ڈپٹی سیکریٹری، اسحاق ڈار فنانس سیکرٹری اوورسیز کے صدر منتخب
کئی کپتانوں نے ورلڈکپ جیتے کسی نے اپنے ملک کی تباہی نہیں کی،ناز بلوچ
تعلقات میں پیش رفت کیلیے بھارت کو امن کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو ہٹانا ہو گا ، بلاول
میرے ساتھ کچھ نہیں ہوا،موٹروے انسپکٹر پر زیادتی کا الزام لگانیوالی خاتون کا بیان
سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے پرستار نکلے
خیبر پختونخوا کے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
نو اور دس مئی کو ایف سی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث ملز مان کی 14 روزہ جودیشل ریمانڈ منظور
ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا تھا کہ 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری سہارا میسر آئے گا۔جبکہ تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں پاکستان کو رواں ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3 ارب ڈالر کی سطح تک گرگئے تھے۔

Shares: