گووندا نے بلاشبہ ایک وقت میں بالی وڈ پر راج کیا ہے، ان کی شاندار کامک ٹائمنگ کے لیے انہیں کامیڈی کا بادشاہ کہا جاتا تھا۔ انہوں نے ڈیوڈ دھون کے ساتھ مل کر بالی وڈ پر حکومت کی۔ تاہم، جب وہ حکومت کر رہے تھے، اداکار کے پاس اور بھی بہت سی شاندار آفرز تھیں جنہیں ٹھکرانا ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی غلطی تھی. گوندا کو شاہ رخ خان کی دیوداس اور اکشے کھنہ کی تال آفرز ہوئیں، لیکن گوندا نے ان دونوں فلموں کو مسترد کر دیا.تاہم کئی سال کے بعد گوندا نے بتایا ہے کہ تال کو اس لئے منع کیا کیونکہ مجھے اسکا ٹائٹل پسند نہیں تھا فلم کے ڈائریکٹر سبھاش گھئی کو ٹائٹل تبدیل کرنے کا مشورہ دیا.
گوندا نے کہا کہ میں نے ان دونوں فلموں کو جو منع کیا اس کی اصل وجہ میرا اسٹارڈم تھا میں اس میں کھویا ہوا تھا اندازہ نہیں تھا کہ جن فلموں کے کرداروں کو منع کررہا ہوں وہ کل کو سپر ہٹ ہو جائیں گے.انہوں نے کہا کہ مجھے یہ ڈر تھا کہ پتہ نہیں لوگ مجھے ان کرداروں میںقبول کریں گے یا نہیں. ”میں کیرئیر کے جس موڑ پر تھا کسی قسم کا رسک نہیںلینا چاہتا تھا نہ ہی کوئی ایسا تجربہ کرنا چاہتا تھا جس سے میرے سٹار ڈم کو نقصان پہنچے لیکن مجھے اب لگتا ہے کہ دیوداس اور تال کو منع کر نا میری غلطی تھی” .
سلمان خان پٹھانوں کا پٹھان قرار








