مزید دیکھیں

مقبول

کرکٹ میں میچ فکسنگ،راشد لطیف کا سب سامنے لانے کا اعلان

راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے...

بی ایل اے کی دہشت گردی کے خلاف کراچی میں خواتین کا احتجاج

بلوچستان میں جاری دہشتگردی کیخلاف کراچی کی خواتین نے...

یونان کشتی حادثہ؛ 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج. ایف آئی اے

ڈائریکٹر جنرل محسن حسن بٹ کی سربراہی میں ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں اہم اجلاس ہوا جبکہ اجلاس میں افسوسناک کشتی حادثے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج کئے گئے۔ جبکہ 20 سے زائد انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کشتی حادثے میں گجرات، گجرانوالہ اور لاہور سے 5 انسانی سمگلر گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ جبکہ ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا اور محسن بٹ
نے کہا کہ انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کسی قسم کی معافی کے مستحق نہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلرز اور انکے سھولتکار بین الاقوامی مجرم ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر انسانی سمگلرز کی جانب سے غیر قانونی طریقوں سے بارڈر پار کرنے والے مواد پر بھی سخت کارروائی کا حکم دیا علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا ہے.

ترجمان نے مزید یہ بھی کہا کہ انٹرایجنسی ٹاسک فورس میں شامل اداروں کے ساتھ مل کر موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ جبکہ ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کشتی حادثے میں جانبحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کے لواحقین سے رابطے تیز کئے جائیں، ایف آئی اے لنک آفس یونان سے معلومات کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے.

حادثے میں ملوث انسانی سمگلرز کے خلاف درج انکوائریز اور کیسز کی تحقیقات کو جلد مکمل کیا جائے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے لاہور، گجرات، گجرانوالہ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ انسانی سمگلرز کے سہولتکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں ہے۔

یونان کشتی حادثہ کیس

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کراچی ائرپورٹ سے آف لوڈ ہونے والے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم ساجد محمود نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے بٹورے اور اس سے پہلے ملزم کے خلاف لیبیا کشتی حادثے کے حوالے سے بھی مقدمہ درج تھا۔

ملزم کو گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا۔ ملزم نے گزشتہ روز کراچی ائرپورٹ سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم کا نام امیگریشن بلیک لسٹ میں شامل تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا تعلق منڈی بھاوالدین سے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے یونان کشتی حادثے کے متاثرہ کو یورپ بھجوانے کے لئے 25 لاکھ روپے وصول کئے، ملزم کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست متاثرہ کے بھائی کی جانب سے دی گئی۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے.