پرویز الہی کا جسمانی ریمانڈ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کا ایف آئی اے کو جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ،چوہدری پرویز الٰہی کو کمرہ عدالت سے بکتر بند گاڑی میں منتقل کر دیا گیا ،پرویز الٰہی کے فزیکل ریمانڈ کی ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی گئی،پرویز الٰہی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں گرفتار کر لیا ایف آئی اے ٹیم نے پرویز الہی کو لیکر ضلع کچہری پیش کردیا ،ایف آئی اے کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی ورک کی عدالت میں پیش کیا گیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے کیس کی سماعت کی جہاں ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ایف آئی اے کی قانونی ٹیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وکیل ایڈووکیٹ رانا انتظار نے کہا کہ جس مقدمے میں پرویز الہٰی کو گرفتار کیا گیا ہے اس میں پہلے بھی انکوائری ہو چکی ہے، پرویز الہٰی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے کیسز بنائے جا رہے ہیں، عدالت مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے
اس دوران پولیس نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا ۔میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت جانے سے روک دیا میڈیا کو عدالت کی راہداریوں سے بھی کھڑے ہونے سے روک دیا گیا ،پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کوئی فوٹیج نہیں بنائے گا نا ہی کوریج کی اجازت ہے
ایف آئی اے ٹیم نے پرویز الہی کو لیکر ضلع کچہری پیش کردیا pic.twitter.com/JrqO3q1n4C
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 21, 2023
عدالت پیشی کے موقع پر پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پہلی سماعت پر یہی کپڑے پہنے، اب بھی یہی پہنے ہیں،کوئی سہولت نہیں دی جا رہی،فرش پر کیڑے رینگتے ہیں،مجھے جیل سے یہاں لے کر آ گئے
پرویزالہیٰ کو ایف آئی اے نے کیمپ جیل کے باہر سے گرفتار کیا ہے، پرویز الہیٰ کی کل ضمانت منظور ہوئی تھی تا ہم ایک نیا مقدمہ سامنے آ گیا تھا، پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا
پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز
خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا
پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،
پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ
زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو
اس سے قبل چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات ہوئی،چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اُن کے پاؤں میں سوجن ہے چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیٹے سالک حسین کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا تھا انہوں نے پرویز الہٰی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ماضی میں بھی بڑی مشکلات دیکھی ہیں اس ملاقات کے فوراً بعد حکومت پنجاب نے مستعدی دکھائی اور پرویز الہٰی کے لیے جیل میں ’بہتر کلاس‘ کی سہولیات فراہم کردی گئیں-