سسرالیوں کا بہو پر تشدد 2 نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے

واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا،گلشن راوی پولیس کی کارروائی مایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتارکرلئے،متاثرہ خاتون کے سسر اور دیور کو ایس ایچ او گلشن راوی فراز احمد نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ،متاثرہ خاتون کے سسر اعجاز اور دیور احسن گرفتار کر لئے گئے، ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں و تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کینٹ پولیس کی کارروائی، 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
دوسری جانب سی آئی اے کینٹ پولیس کی کارروائی، 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ڈاکوؤں میں شعیب، ارشد، افتخار،محمد علی،مظہر اور حسیب شامل ہیں،ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات،لیپ ٹاپ اور ناجاںٔز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،دوران تفتیش ملزمان سے چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس، مزید تفتیش جاری ہے،چوہدری فیصل شریف کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں،

2 رکنی ذیشان ڈکیت گینگ گرفتار
دوسری جانب رائیونڈ پولیس کی کاروائی 2 رکنی ذیشان ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عبدالحنان اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ہنڈ ا125موٹر سائیکل، 6 موبائل فونز 2 تیس بور پسٹل برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے 2 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تحقیقات جاری ہے، ایس ایچ او سید ابرار شاہ کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

 سگے بیٹے نے ماں پر بہیمانہ تشدد کیا

غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

تین رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار۔

Shares: