روس:ویگنر گروپ نے اپنے جنگجوؤں کوواپس بُلالیا

فوجی ہیڈکوراٹر پر قبضے کے لیے ہمیں ایک بھی گولی نہیں چلانی پڑی
0
61
Russia

روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ یووگنی پریگوژن مسلح بغاوت کے بعد پیچھے ہٹنے پر آمادہ ہوگئے۔

باغی ٹی وی: روس میں بغاوت پر آمادہ نیم فوجی ملیشیا ویگنر کے سربراہ یووگینی پریگوژن نے ہفتے کے روز ماسکو کی جانب قافلے کی شکل میں پیش قدمی کرنے والے اپنے جنگجوؤں کو لوٹنے کاحکم دیا ہے اور ان سے کہا کہ وہ ملک میں خون ریزی سے بچنے کے لیے اپنے اڈوں پر واپس چلے جائیں۔

سربراہ ویگنر گروپ نے کہا کہ خون ریزی سے بچنے کیلئے اپنے دستوں کو فوجی بیرکوں میں واپس بھیج رہے ہیں فوجی دستوں کو واپسی کا حکم جانی نقصان بچانے کیلئے کیا۔

اس سےقبل بیلاروس نے ویگنر گروپ اور روسی قیادت کے درمیان مصالحت کی کوششیں کی جو کارآمد ثابت ہوگئیں بیلاروس کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سربراہ ویگنر گروپ روس میں پیش قدمی روکنے پر آمادہ ہوگئے ہیں انھوں نے صدرپیوٹن کی منظوری سے پریگوژن سے بات کی ہے اور ویگنر ملیشیا کے سربراہ نے کشیدگی کم کرنے پر اتفاق کیا ہے سربراہ ویگنر گروپ نے کشیدہ صورتحال کو کم کرنے پر اتفاق کیا ہے، ویگنر فوجیوں کے تحفظ کی ضمانت کے معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

یووگینی پریگوژن نے اپنی پریس سروس کی طرف سے جاری کردہ ایک آڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ویگنر ملٹری کمپنی کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ ہم نے 23 جون کو انصاف کے لیے مارچ کا آغاز کیا۔ 24 گھنٹے میں ہم ماسکو سے 200 کلومیٹر دور رہ گئے۔ اس دوران میں ہم نے اپنے جنگجوؤں کے خون کا ایک قطرہ بھی نہیں بہایا اب وہ وقت آ گیا ہے جب خون بہایا جا سکتا ہے۔ اس بات کی ذمے داری کو سمجھتے ہوئے کہ ایک طرف روسی خون بہایا جائے گا، ہم اپنے دستوں کو لوٹا رہے ہیں اور منصوبہ بندی کے مطابق فیلڈ کیمپوں میں واپس جا رہے ہیں-

قبل ازیں روس میں نجی باغی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کے سربراہ سربراہ یووگنی پری گوژن نے روستوف کے فوجی ہیڈکوارٹر پر قبضےکا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی ہیڈکوراٹر پر قبضے کے لیے ہمیں ایک بھی گولی نہیں چلانی پڑی ویگنر گروپ کو روسی عوام کی حمایت حاصل ہے۔

نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کی مسلح بغاوت کے معاملے پر روس کی فارن انٹیلی جنس ایجنسی ایس وی آر کے سربراہ سرگئی ناریشکن کا کہنا ہے کہ روسی معاشرے کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے روس میں خانہ جنگی کرانےکی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔

روسی نیم فوجی دستے ویگنر گروپ کا ماسکو کے خلاف بغاوت کا اعلان

روسی جمہوریہ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے ویگنر گروپ کی بغاوت کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا اور اپنے دستے روستوف بھیجنے کا اعلان کیا قادریوف کے اعلان کے بعد چیچن دستے متاثرہ علاقے روستوف پہنچ گئے ہیں اور مقامی میڈیا نے چیچن دستوں کی ویڈیوز بھی جاری کی ہیں۔

روس میں مسلح بغاوت پر امریکا، قطر اور ایران کا ردعمل سامنے آیا ہے-

روس میں نجی فوجی کمپنی ویگنر گروپ کی بغاوت کے معاملے پر قطر اور ایران نے تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر اتحادیوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس میں درپیش صورت حال پر گہری تشویش ہے، روس میں فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، روس کی صورت حال کے اثرات توانائی اور خوراک کی فراہمی پر اثر انداز ہوں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے روس کی صورت حال پر جاری بیان میں کہا کہ روس میں قانون کی عملداری کی حمایت کرتے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے روس میں مسلح بغاوت کے معاملے پر ردعمل میں کہا کہ روس کی صورت حال پر جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین حکام سےتبادلہ خیال کیا، روس میں ہونے والی پیشرفت پر اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آبدوز ٹائٹن کے سفر کی رعایتی پیشکش ٹھکرا کر بچ جانے والا جے بلوم

روس کے اتحادی بیلاروس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ بیلاروس روس کا قریبی اتحادی ہے، روس میں مسلح بغاوت مغرب کا تحفہ ہے، روس میں بغاوت کی کوشش تباہی کا سبب بنےگی۔

ادھر روس نے مسلح بغاوت پر اکسانے کے الزام میں ویگنر گروپ کے سربراہ یوو گنی پری گوژن کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے ہیں جبکہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوام کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں، تمام تفرقات کو ختم کر دینا چاہیے۔

پیوٹن نے کہا کہ ویگنر نے غداری کی اور ہماری پیٹھ میں چھراگھونپا ہے، ویگنرگروپ ہیرو ہے جس نے ڈونباس کوآزادکرایا، اب ہمارا ردعمل سخت ہوگا اور روستوف میں اقدامات کریں گے، ویگنرز مجرمانہ کارروائی میں حصہ لینا بند کریں۔

قومی کر کٹر محمد رضوان مسجد الحرام کی صفائی کرتے ہوئے

روس کے صدر نے سنیچر کو ایک ہنگامی ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ وہ روس کی حفاظت کے لیے سب کچھ کریں گے اور جنوبی شہر روستوف میں صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے فیصلہ کن کارروائی‘ کی جائے گی ویگنر کے کمانڈر ایوگنی پریگوزن کی طرف سے اعلان کردہ فوجی نافرمانی پراپنے پہلے تبصرے میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نےاس بات پرزوردیا کہ کسی بھی بغاوت کا جواب سخت، فیصلہ کن اور شدید ہوگا۔

اپنی نشری تقریر میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ فاغر کے عناصر کو مسلح بغاوت میں گھسیٹا گیا تھافیصلہ کن لہجے میں روسی صدر نے زور دیا کہ جس نے بھی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے وہ غدار ہے۔ انہوں نے کہا: "ان دھمکیوں پر ہمارا ردعمل ان لوگوں کے خلاف سخت اور شدید ہوگا جنہوں نے غداری کی۔


دوسری جانب روسی فوج کے ہیلی کاپٹروں نےویگنرملیشیا کےفوجی قافلے پر ہفتے کے روز فرونیژ شہر کے باہر ایم 4 ہائی وے پر فائرنگ کی ہے،روس فوج کی ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ سے ایک ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔روسی فوجیوں نے ہفتے کے روز ماسکو کے جنوب مغربی کنارے پر مشین گنیں نصب کردی ہیں۔اخبار ویدوموستی میں ان کی مشین گن پوزیشن کی تصاویر شائع کی گئی ہیں۔

مصنوعی میٹھا ڈی این اے کیلئے انتہائی خطرناک قرار

ان تصاویر میں مسلح پولیس اہلکاروں کو اس مقام پر اکٹھے ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جہاں آکر ایم 4 ہائی وے اختتام پذیر ہوتی ہے۔اس پرآمادۂ بغاوت ویگنرملیشیا کے کرائے کے فوجی چل رہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق وہ روسی دارالحکومت کی جانب رواں دواں ہیں۔

اس سے قبل ہفتے کے روز فرونیژ کے گورنر نے کہا تھا کہ روسی فوج ویگنر ملیشیا کی جانب سے ملک کی اعلیٰ فوجی قیادت کا تختہ الٹنے کی کوشش کو کچلنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

روسی عہدہ دار الیگزینڈر گوسیف نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ فرونیژ کے علاقے میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کے حصے کے طور پر ، روسی فیڈریشن کی مسلح افواج ضروری آپریشنل اور جنگی اقدامات کر رہی ہیں۔

ذکا اشرف کا ہائرڈ ماڈٌل پر تبصرہ،اے سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

Leave a reply