حکومت نے سانحہ 9 مئی سے پہلے اور بعد میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریاست مخلاف سرگرمیوں ملوث بیرون ملک مقیم 41 افراد کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ وزراء کےغیرملکی دوروں پر احتجاج کرنے والوں کی بھی شناخت کرلی گئی۔

تاہم ذرائع کے مطابق ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کی شناخت ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے کی گئی، بیشتر کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ جبکہ تحقیقات میں برطانیہ سے پی ٹی آئی کے 3 عہدیداروں سمیت 12 کارکنان ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ کینیڈا سے پی ٹی آئی کے 8 رہنماؤں سمیت 12 کارکنان کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
پی ٹی آئی نیویارک کے عہدیدار اور 5 کارکنان کے خلاف بھی تحقیقات شروع کرکے شواہد حاصل کرلیے گئے۔ ملزمان کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعہ ریاست مخالف کارروائیوں کی ترغیب دی گئی ہے جبکہ ادھر سوشل میڈیا پر بھی ایسے لوگوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور کہا جارہا ہے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے.

تاکہ ایسے لوگ پاکستان اور اس کی حفاظت کے ضامن اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے اور ملکی اداروں کے یہ جھوٹ پروپیگنڈہ ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں ہے.

Shares: