روسی بحری جہازکلائیڈ نوبل سےخام تیل پاکستان ریفائنری کےٹینک میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ کے پی ٹی حکام کے مطابق 56ہزارمیٹرک ٹن خام تیل کی منتقلی شام 6 بجےمکمل ہوئی،رواں ماہ2روسی بحری جہازوں میں1لاکھ میٹرک ٹن سستاخام تیل پاکستان لایاگیا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق سستےروسی خام تیل کی آمدکےباوجود پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں اورآئی ایم ایف کی لیوی60روپےفی لیٹرکرنیکی شرط کےباعث قیمت نیچےآنےکاامکان نہیں۔

گزشتہ روزوزیرمملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھاکہ توانائی بحران پر قابوپانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کے ذخائر ڈھونڈنے کےلیے کام کررہے ہیں،اور اس مقصد کےلیے سمندر میں16 سے زائد کنویں کھودنے کی پلاننگ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اداکارہ شکیل یوسف چل بسے
جہلم؛ سیشن جج، دو بیٹوں سمیت ڈوب کر جاں بحق
حج کے دوران 6 ہزار سے زائد حجاج کرام ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے. رپورٹ
نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار
سڑکوں یا گلی محلوں میں آلائشیں نظر نہیں آنی چاہئیں،نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت
سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش،مراکش نے اپنا سفیر واپس بُلا لیا
بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا آخری مرحلہ، جوڑ توڑ اور خرید و فروخت کا عمل عروج پر
جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل روسی جہاز خام تیل کے ساتھ بندرگاہ کی حدود میں لنگرانداز ہوگیا تھا ۔ جہازکی برتھنگ پلان فائنل ہوتے ہی جہاز کوآئل پیئرپرلانے کے کام کا آغازمتوقع ہے۔ علاوہ ازیں اس سے قبل بھی ایک روسی خام تیل بردار جہاز کراچی پہنچا تھا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں تقریباً 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا تھا۔

Shares: