اداکار و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں دنیا گھومنے کا شوق رکھتی ہوں. یہی وجہ ہے کہ میں اور میراشوہر پورا سال پیسے اکٹھے کرتے ہیں کام کرکے ، اس کے بعد سیر کرنے نکل جاتے ہیں میری پوری فیملی انگلینڈ میں رہتی ہے، بہن امریکا بھائی کینڈا میں رہتا ہے لیکن میری کبھی یہ خواہش نہیں رہی کہ میں کسی باہر ملک میں سیٹل ہو جائوں، میں پاکستان میں بہت خوش ہوں پاکستان میں اگر آپ کے پاس رہنے کےلئے اور زندگی گزارنے کے لئے وسائل ہوں تو اس بہتر کوئی ملک نہیں ہے.

”میں کبھی بھی پاکستان کو چھوڑ کر مستقل کہیں‌کسی دوسرے ملک میں رہنے کے لئے نہیں جائوں گی. ”انہوں نے کہا کہ میں جب باہر کے ملکوں میں گھومنے کےلئے جاتی ہوں تو میں دیکھتی ہوں کہ لوگ مجھے پہچان لیتے ہیں تو یہ جو مجھے پہچان ملی ہے وہ ڈراموں کی وجہ سے ہی ملی ہے. ہمارے ڈرامے پوری دنیا میں‌مشہور ہیں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میں ڈرامہ انڈسٹری کا حصہ ہوں. انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے ہمارے ڈرامے کل بھی دنیا بھر میں پسند کئے جاتے تھے اور آج بھی بہت پسند کئے جا رہے ہیں .

 

ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

Shares: