رئیلٹی شو تماشا گھر سیزن ٹو رواں برس اگست سے شروع ہو گا. اس بار بھی اس شو کی میزبانی اداکار عدنان صدیقی ہی کریں گے.اے آر وائی پر نشر ہونے والے رئیلٹی شو کے سیزن ون کو بہت مقبولیت ملی ، اس شو میں آمنا ملک، عمر عالم، مائرہ خان، حمیرا اصغر، مریحہ صفدر، سعیدہ امتیاز، صائم علی، عادی عدیل امجد، نعمان جاوید، رؤف لالا، نگاہ جی، فائزہ خان اور سحر بیگ نے حصہ لیا تھا، تاہم عمر عالم اس شو کے فاتح قرار پائے تھے. اس شو پر کافی تنقید ہوئی تھی اسے سلمان خان کے شو بگ باس کی کاپی قرار دیا گیاتھا.

”اس شو کی ایک کنٹیسٹینٹ مائرہ خان نے کہا تھا کہ میں نے شو کے لئے بغیر سوچے سمجھے ہاں کر دی تھی. ” اسی طرح ماڈل حمیرا اصغر کے بھی صائم علی کے ساتھ شو میں‌کافی جھگڑے ہوئے تھے. اس شو کے چاہنے والے ایکبار پھر تیار ہوجائیں کیونکہ اگست کے مہینے میں‌یہ شو شروع ہونے جا رہا ہے، اس میں کون کون شریک ہو گا اسکی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں. لیکن یہ کنفرم ہو چکا ہے کہ تماشا گھر کو عدنان صدیقی ہوسٹ کریں گے.

 

ماہرہ کے کام کے ایتھکس نہیں پسند نادیہ افگن

امیتابھ اور ابھیشک کا ریکارڈ

بلال لاشاری کس ہیرو کے ساتھ فلم کرنے کے ہیں خواہشمند

Shares: