ملک بھر میں مسلسل کم ہونے والی امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ ہونے لگا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 86 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے اور انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 04 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/13CfLqSi5S#SBPExchangeRate pic.twitter.com/CFFgRmbs4W
— SBP (@StateBank_Pak) July 7, 2023
جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.31 فیصد کی تنزلی دیکھی جارہی ہے اور رواں ہفتے کے دوران چار کاروباری روز کے دوران دو مرتبہ امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ جبکہ دو مرتبہ ملکی کرنسی کی تنزلی دیکھی گئی۔ تاہم خیال رہے کہ پیر والے دن بینک تعطیلات کے باعث کاروبار نہ ہو سکا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
علاوہ ازیں ادھر معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر میں بڑھوتری وقتی ہے تاہم آئندہ ہفتے کے دوران روپے کی قدر میں بحالی کا سفر دیکھنے کو ملے گا جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر درآمدات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ دوسری جانب فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر 12 امریکی ڈالر اضافے کے بعد 1917 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد ، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور نئی قدر 208400 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کے بھاؤ 515 روپے بڑھ گئے اور نئی قدر 178670 روپے ہو گئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی