یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار

نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا
0
90
samaglar01

یونان کشتی حادثہ، ایف آئی اے گجرات کے چھاپوں میں مزید تیزی آئی ہے،

کشتی حادثہ میں ملوث مزید 6 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے گجرات نے مجموعی طور پر 35 انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے ریڈ بک میں شامل بدنام زمانہ ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ایجنٹوں میں اسلم اور حسنین شاہ کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ،صفدر بھاگٹ کو منڈی بہاوالدین اور ارشد گجر کو جہلم سے گرفتار کیا گیا ، محمد اشرف اور ممتاز حسین شاہ کو ملکوال سے گرفتار کیا گیا ،بدنام زمانہ انسانی سمگلرز متاثرین کے اہل خانہ کو اٹلی بھیجنے کے لیے بھاری رقوم بٹوریں،

 یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا

انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کا ساتوں اجلاس ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں منعقد ہوا

شہری ڈوب چکے، کئی کی لاشیں ملیں تو کئی ابھی تک لاپتہ ہیں،

گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے
ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کوگرفتار کیا تو انہوں نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کئے، ایک ایجنٹ کے مطابق لیبیا میں مقیم پاکستانی اپنے تین بھائیوں کے ساتھ مل کر نیٹ ورک چلا رہا تھا،اس کام کے لئے ایک بھائی پاکستان میں بیرون ملک جانے کے خواہشمند تلاش کرتا ہے اور ان سے پیسے لیتا ہے، دو بھائی لیبیا سے آگے لوگوں کو بھیجنے میں معاونت کرتے ہیں ،پنجاب کے شہر گجرات کا ایک جیولر بھی اس گروپ کے ساتھ کام کرتا ہے،انسانی سمگلروں کے اس گروپ کے ایجنٹ گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کوٹلی اوردیگر شہروں میں موجود ہیں یونان کشتی حادثے میں متاثرہ تمام افراد بھی اسی گروہ کے ذریعے یورپ جارہے تھے ، گروہ دو برسوں میں تین ہزار سے زائد افراد کو پاکستان سے یورپ تک لے جا چکا ہے

نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا
پنجاب کے شہر گجرات کے اور چار نوجوان کشتی حادثے میں لاپتہ ہیں، اروپ موڑ کا رہائشی ناصر علی ، کھیالی کا نعمان ، منڈیالہ کا سانول اورسنسرہ کا ابوبکر بھی کشتی میں سوار تھے،نعمان نامی نوجوان نے دوران سفر کشتی سے گھر والوں کو ویڈیو پیغام بھیجا تھا جس میں کہا تھا کہ وہ کشتی میں سوار ہے اور اٹلی پہنچ کر دوبارہ رابطہ کرے گا، کشتی حادثہ میں لاپتہ ہونے والے افراد میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے تین دوست بھی شامل ہیں، جن کا عاطف نامی دوست اپنے دوستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے مختلف ٹریول ایجنسیوں کے چکر کاٹ رہا ہےعاطف کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ میں 3 دوست کھو دئیے ہیں ان کیساتھ گزرا ہوا ہر پل یاد کرکے دن رات روتا ہوں ، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شیخوپورہ کے تین مزید نوجوانوں کے بارے میں پتہ چلا ہے جن کے لواحقین نے انسانی سمگلروں کو 25سے 30لاکھ روپے فی کس اد اکیے تھے۔

Leave a reply