چودھری شوگر ملز ، تمام شراکت داروں سے ہوں گی تحقیقات

0
62

شریف فیملی کاآف شور کمپنیوں کے ذریعے کاروبار کا انکشاف ہوا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شوگر مل کےلیے آف شور کمپنی سے 40 کروڑ روپےبطورقرض لیے گیے ،میسرز چیرڈن جرسی نامی آف شور کمپنی کے نام سے قرض ظاہر کیا گیا، چودھری شوگر مل کے قیام کے لیے شریف فیملی نے 70 کروڑ روپے سے زائد رقم لگائی، چودھری شوگر مل میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت متعدد افراد شراکت داررہے .

نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر افراد سے قرض سے متعلق تفتیش کی جائے گی،آف شور کمپنی کس کی تھی اتنا بڑا قرض کیسے حاصل ہوا ؟پوچھا جائے گا،

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

 

نیب نے حدیبیہ پیپرملزاور حدیبیہ انجینئرنگ کےخلاف بھی تحقیقات شروع کی ہیں ، چودھری شوگرمل،حدیبیہ انجینئرنگ اورحدیبیہ پیپرمل کاایک ٹرائیکا تھا،تینوں کمپنیوں میں نوازشریف،شہباز شریف، مریم نوازاوردیگرشئیرہولڈرز ہیں،تینوں کمپنیوں کے بینک اکاوَنٹس میں منی لانڈرنگ کی رقم منتقل ہوتی رہی،

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز ، یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز میں گرفتار کر رکھا ہے ، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں،  نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نوازچوہدری شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی تحقیقات کرنی تھیں، نیب نے شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کو بھی چوھدری شوگر ملز کیس میں شامل تفتیش کر لیا ہے اور دستاویزات مانگ لی ہیں، نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

چودھری شوگر ملز، شریف خاندان پھنس گیا، شہباز شریف کی طلبی،حمزہ بھی شامل تفتیش

نیب لاہورنے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجے یوسف عباس کے اثاثوں کی منتقلی اور فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے متعلقہ بینکوں کو جلد خط لکھے جائیں گے .

 

واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

Leave a reply