وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوم دفاع غیور اور بہادرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے۔کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔

6 ستمبر کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منایا جائے گا، فردوس عاشق اعوان

 

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

 

کشمیر میں آر ایس ایس کو مودی سرکار کی سرپرستی حاصل ہے، رحمان ملک

 

ایک اور ٹویٹ میں ڈٍاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مہذب دنیا مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دے کر انسانیت سے اپنی وابستگی، احترام اور انسانیت کے تقدس کو بچانے میں کردار ادا کرے۔

Shares: