پنجاب کے صوبائی وزیر اطلااعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن سن لے 2020 الیکشن کا نہیں ملکی ترقی کا سال ہو گا .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں اسلم اقبال نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ درست تھا ، دونوں لٹیرے ثابت ہوئے، عمران خان کی قیادت میں ہی ملک ترقی کرے گا، جنہوں نے ملک کو لوٹا ان کو وزیراعظم کبھی این آراو نہیں دیں گے

چودھری شوگر ملز ، تمام شراکت داروں سے ہوں گی تحقیقات

میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کبھی اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کا جواب نہیں دیا ، ان دونوں جماعتوں کی حکومتوں میں تو تحائف بھی گھروں میں چلے جاتے تھے ، کرپٹ عناصر کا واویلا ’چور مچائے شور‘ کے سوا کچھ نہیں ہے، دوسروں کو عدالت جانے کا کہنا ’الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے‘ کے مترادف ہے۔

 

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے ایشو پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ معاملات اس نہج پر پہنچیں جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔ سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ فارن ڈیسک متحرک ہیں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم یو این او میں پاکستانیوں اور کشمیریوں کی نمائندگی کرینگے۔ پورا پاکستان اس وقت کشمیر ہے۔

Shares: