سعودی عرب نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دست خط کردیئے ہیں جبکہ اس معاہدے پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان وزراء خارجہ کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر دست خط کیے ہیں۔ جبکہ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دست خط بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول ،بات چیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب کے کردار کا مظہر ہیں۔
#SaudiArabia has signed a Treaty of Amity and Cooperation with the Association of Southeast Asian Nations (#ASEAN) in Indonesia’s capital of #Jakarta, SPA reports.https://t.co/c3zsumPLoL
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) July 12, 2023
شہزادہ فیصل نے آسیان ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے ان سے باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق ہے۔یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ہر فریق کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
ادھر دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی طرف سے بھیجا گیا تحریری پیغام موصول ہوگیا ہے جبکہ اس پیغام میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات کی ہے۔ یہ پیغام وزارت خارجہ کے نائب وزیر انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے آج مملکت میں روس کے سفیر سرگئی کوزلوف سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔ ملاقات میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔