جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی

مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی
0
64
burj bhoshan singh

بھارت میں جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے بھارت کی حکمران جماعت کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے

برج بھوشن شرن سنگھ نے ایک خاتون رپورٹر کے ساتھ بدتمیزی کی ہے جس کی ویڈیو اب سامنے آئی ہے، ویڈیو میں رکن اسمبلی خاتون رپورٹر کو غصے سے جواب دیتے ہیں، اس دوران رپورٹر کا مائیک بھی زمین پر گر جاتا ہے، دہلی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کا کہنا ہے کہ برج بھوشن غنڈہ ہے،

برج بھوشن شرن سنگھ اس وقت غصے میں آگئے جب ایک رپورٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ دہلی پولیس کی چارج شیٹ میں جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کے طور پر استعفیٰ دیں گے؟ اس پر ہرن سنگھ نے خاتون رپورٹر کے ساتھ بداخلاقی کا مظاہرہ کیا، اسکو ڈانٹا،اور کہا کہ میں استعفیٰ کیوں دوں، آپ مجھ سے میرے استعفے کے بارے میں کیوں پوچھ رہی ہیں، خاتون رپورٹر نے اور سوال کئے تو بی جے پی رکن اسمبلی مشتعل ہوئے اور کار میں بیٹھے، اس دوران خاتون رپورٹر کا مائیک بھی گر گیا،

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سبکدوش ہونے والے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد لگایا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں کچھ شواہد ملے ہیں جن سے برج بھوشن کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت ہوتی ہے دہلی پولیس نے چارج شیٹ میں چار تصاویربھی لگائی ہیں

چارج شیٹ میں تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برج بھوشن سنگھ ان خواتین کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں ، قدم بڑھا رہے ہیں جنہوں نے سنگھ پر جنسی ہراسانی کا کہا ہے، سنگھ کے فون کی لوکیشن بھی اسوقت اسی مقام کی تھی، یہ بھی تحقیقات میں سامنے آیا ہے،

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیداروں نے پولیس نوٹس کے جواب میں چار تصاویر دیں، یہ تصاویر قازقستان میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کی ہیں تصاویراور کال ڈیٹیل کے ریکارڈ سے ثابت ہوا ہے کہ برج بھوشن سنگھ اس جگہ موجود تھے جہاں 6 میں سے پانچ پہلوانوں نے جنسی ہراسانی کے بارے میں کہا تھا

ایک خاتون پہلوان نے سنگھ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تمغہ جیتنے کے بعد کوچ مجھے برج بھوش سنگھ سے ملوانے لے گیا، جہاں سنگھ نے مجھے زبردستی گلے لگایا، میرے ایک ہاتھ میں جھنڈا تھا، میں نے دوسرے ہاتھ سے انکو دور ہٹانے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں گئے، میں جب ایک میچ ہاری تو وہاں بھی سنگھ نے زبردستی مجھے گلے لگائے رکھا

تصاویر میں برج بھوشن پہلوان کی طرف بڑھتے ہوئے نظر آ رہا ہے ٹورنامنٹ کی ویڈیوز سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ برج بھوشن وہاں موجود تھا

دوسری پہلوان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے کوچ کے ساتھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے دفتر میں بلایا گیا برج بھوشن سنگھ کرسی پر بیٹھے تھے اور مجھے نیچے بیٹھنے کو کہا جب میں نے انہیں اپنی چوٹ کے بارے میں بتایا تو انہوں نے مجھ سے جنسی تعلق قائم کرنے کو کہا ،

جس دن یہ واقعہ پیش آیا اس دن شکایت کنندہ پہلوان کے کوچ کا فون لوکیشن اشوکا روڈ، دہلی کا تھا یہ وہی جگہ ہے جہاں ریسلنگ فیڈریشن کا دفتر واقع ہے

تیسری پہلوان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں تصویر لینے کے لیے آخری لائن میں کھڑی تھی سنگھ آ کر میرے ساتھ کھڑا ہو گیا انہوں نے اپنا ہاتھ میری کمر کے نچلے حصے پر رکھا میں نے ان کا ہاتھ ہٹایا تو انہوں نے زبردستی میرے کندھے پر ہاتھ رکھا اس کے بعد میں آگے آ گئی

پولیس کے پاس اس تقریب کی تصاویر ہیں جہاں لڑکی کو اگلی قطار میں بیٹھا دیکھا گیا تھا جبکہ برج بھوشن سنگھ آخری قطار میں تھا

چوتھی پہلوان نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ میں چٹائی پر لیٹی تھی سنگھ نے میری اجازت کے بغیر میری ٹی شرٹ اٹھائی اور سینے سے پیٹ تک ہاتھ پھیرنے لگے مجھے کمرے میں بلایا دروازہ بند کیا اور مزید تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی

تصاویر میں شکایت کنندہ پہلوان برج بھوشن سنگھ کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہے یہ تصویریں برج بھوشن سنگھ کی وہاں موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں

پانچویں پہلوان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ مجھے اپنے گھر والوں سے بات کراتے تھے انہوں نے مجھے اپنے بستر پر بلایا اور میری مرضی کے بغیر مجھے زبردستی گلے لگا لیا انہوں نے مجھے سپلیمنٹس دینے کے بدلے میں تعلقات قائم کرنے کا مطالبہ کیا

ڈبلیو ایف آئی کو نوٹس بھیجا گیا ہے جس کے مطابق ایونٹ آرگنائزر کو تصاویر بھیجنی تھیں اس کے علاوہ ان سے ہوٹل کا نمبر بھی مانگا گیا تھا تاہم ابھی تک کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ہے

واضح رہے برج بھوشن شرن سنگھ پر جنسی ہراسانی کے الزام ہیں ان الزامات کی وجہ سے دہلی میں پہلوانوں نے ان کے خلاف کافی دنوں تک مظاہرہ کیا اور سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس کے بعد برج بھوشن سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

Leave a reply