پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی،تاکہ سال 2024 میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھرپور تیاری کا موقع فراہم ہو سکے۔
باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے 10 میچز کے انعقاد پر راضی ہوئے ان 10 میں سے 5 میچز جنوری میں نیوزی لینڈ اور 5 میچز اپریل میں پاکستان میں ہوں گے،پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے کے بعد براہ راست نیوزی لینڈ پہنچے گی نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 12 سے 21 جنوری کے درمیان ہوں گے 12 جون کو آکلینڈ، 14 جون کو ہملٹن ،17 جون کو ڈیونیڈن جبکہ 19 اور 21 جون کو کرائسٹ چرچ میں میچز ہوں گے، اپریل میں پاکستان میں ہونے والے 5 میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
سابق کپتان شاہد افریدی کا شاہین آفریدی کے لئے پیار بھرا پیغام
📢 T20I series with New Zealand confirmed 📢
Presenting the revised Men's FTP 2023-24 🏏
Read more ➡️ https://t.co/JvQccyrQvo pic.twitter.com/XQizwCVEeL
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2023
پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے اضافی میچز کے انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم اب ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 19 میچز کھیلے گی جس میں انگلینڈ سے 4، آئرلینڈ سے 2 اور نیدرلینڈز سے 3 میچز شامل ہیں ان اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فیوچر ٹور پروگرام میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے فروری 2024 میں ویسٹ انڈیز کے ساتھ طے دو ٹیسٹ اب جنوری 2025 میں ہوں گے جبکہ 2025 میں شیڈولڈ پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول بھی تبدیل کیا گیا ہے جبکہ جنوری 2025 کے پاک نیوزی لینڈ میچز اب اپریل 2025 میں ہوں گے ۔ پاکستان نے 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے ہیں۔








