کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان معطل

کینیڈا میں ائر لائن کے کنٹری مینیجر نے واقعہ کی ای میل ملنے پر اسٹیورڈ کو فوری طور پر معطل کرنے حکم جاری کردیا
0
35
PIA

کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس کی خاتون سے ‘ناپسندیدہ حرکت‘ کرنے کے الزام کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) فضائی میزبان کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سینئر فلائٹ اسٹیورڈ محمد ادریس خان کی جانب سے مبینہ جنسی ہراسگی کے حوالے سے شکایت پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کرلیا تھا، کینیڈین پولیس نے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو مبینہ طور پر کچھ دیر حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر ہوٹل چھوڑنے کا کہا جب کہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے محمد ادریس کو مبینہ طور پر آئندہ کے لیے بلیک لسٹ بھی کردیا گیا۔

کینیڈا میں ائر لائن کے کنٹری مینیجر نے واقعہ کی ای میل ملنے پر اسٹیورڈ کو فوری طور پر معطل کرنے حکم جاری کردیا اور محمد ادریس خان کی معطلی کے ساتھ مبینہ طور پر کینیڈا کے لیے پروازوں پر تعیناتی پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔

گلگت بلتستان: نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

canada
پی آئی آے کی جانب سے اہلکار کی معطلی کے حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ یہ اقدام 7 جولائی کو پیش آنے والے واقعے کی شکایت پر مبنی ای میل موصول پونے کے بعد اٹھایا جا رہا ہے،یہ شکایت کمپنی کو 10 جولائی کو موصول ہوئی تھی-

آج رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ فلائیٹ سٹیورڈ 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچے تھےایئر لائن کے سٹیورڈ کی گرفتاری اور انہیں پولیس اسٹیشن لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہےمتاثرہ خاتون کی پی آئی اے کو شکایت پر اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے اور اس معاملے پر مزید کارروائی جاری ہے۔

رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

Leave a reply