گلگت بلتستان: نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا

نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے
0
40
haji gulbar khan

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نے اپنی کابینہ کا اعلان کردیا ۔

باغی ٹی وی: رات گئے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 رکنی کابینہ 4 سینیئر وزیر،8 وزراء اور 2 مشیروں پر مشتمل ہےتمام 14 ارکان کو رات گئے قلمدان بھی تفویض کردیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینیئر وزیر سید امجد زیدی تعمیرات، سینیئر وزیر غلام محمد کو خوراک وسیاحت، سینیئر وزیرانجینیئر محمد اسماعیل کو خزانہ،سینیئر وزیر عبد الحمید کوبلدیات ، فتح اللہ خان ترقیات ومنصوبہ بندی،سہیل عباس قانون وصحت اورشمس الحق کوداخلہ کی وزارت جبکہ غلام شہزاد آغا تعلیم اور دلشاد بانو کو محکمہ سوشل ویلفیئر وترقی نسواں کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔

رجب طیب اردوان سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ذرائع کےمطابق مشتاق حسین کو پانی وبجلی اور حاجی رحمت خالق کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا قلمدان دیا گیاجبکہ حاجی شاہ بیگ جنگلات، جنگلی حیات وماحولیات کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کے مشیر مقرر کیے گئے ہیں ثریا زمان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے قلمدان کے ساتھ وزیراعلیٰ کی مشیرکی حیثیت سے کابینہ میں شامل ہیں ۔

اگر عمران خان نے جرم کیا ہے تو میرٹ پر سزا ملنی چاہیئے. رانا ثناءاللہ

نئی کابینہ میں شامل وزراء آج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گےگورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نئی کابینہ اراکین سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔

حاجی گلبرخان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے، وہ نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، 2009 میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں حاجی گلبر خان وزیر صحت رہے، حاجی گلبرخان کو 2015 میں ن لیگ کے امیدوار نے شکست دی حاجی گلبر خان 2020 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئےاور وزیرصحت رہے حاجی گلبرخان گلگت بلتستان کے حلقہ 18دیامر 3 تانگیر سےمنتخب ہوئے تھے۔

حاجی گلبر خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فارورڈ بلاک سے ہے،حاجی گلبرخان کو فاروڈ بلاک سمیت مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں موجود 20 سے 19 ارکان نے ووٹ دیا۔

عمران خان ملک میں انتشار چاہتا ہے،صدر پی ٹی ائی پارلیمنٹیرینز پرویز خٹک

خیال رہے کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی تعداد 32 رہ گئی ہے۔

Leave a reply