آج رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا
0
38

آج رات سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 23 جولائی تک جاری رہے گا۔

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سےملک کےبالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہو کر بارشوں کا سبب بنیں گی کراچی ،ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کےدوران وقفےوقفے سے موسلا دھار بار شوں کا امکان ہے جبکہ اس سے پہلے کل سے ہی ملک کے دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں بارش متوقع ہےشہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بارش ہوگی۔

پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کر …

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 19جولائی سے مون سون بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور تیز ہواؤں کےپیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری ہوئے ہے،پی ڈی ایم اے مراسلہ میں ڈی جی پی ڈی یم اے نے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ طاہر کیا ہے ،اسلئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کے ہدایات جاری کئے گئے ہے-

کے پی کے،محرام الحرام کے دوران عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ریسکیو1122 …

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پشاور،چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور کے بعض علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہذا برساتی نالوں کی نگرانی کی جائے۔پی ڈی ایم اےمراسلہ کے مطابق طوفان کی صورت عوام بجلی کی تاروں، کمزور تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی کمیونٹیز کو ایڈوائزری کی ترسیل یقینی بنائیں۔

پی ڈی ایم اے مراسلہ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں مراسلہ میں سڑک کی بندش سے بچنے کے لیے ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کر کئے جائیں۔ جس کے لئے انتظامیہ اسپیل کےلیےخصوصی منصوبہ بندی کریں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ میں بتایا گیا ہےکہ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔اور متعلقہ حکام بوقت ضرورت لوگوں کومحفوظ انتظار گاہوں میں منتقل کریں۔

کراچی؛ پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات گرفتار

اس کے علاوہ سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ کے مطابق پی ڈی ایم اے ،پی ای او سی کو صورتحال کے بارے میں بروقت آگاہ کیا جائے۔مراسلے میں بتایا گیا ہے بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے 23 جولائی تک جاری رہنے کا امکان جس کے لئےپی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام معلومات اور رہنمائی کے لیے ہماری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں.

.ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ عمران قریشی نے کہا ہے کہ مون سون ہوائیں 18 جولائی کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ 19 جولائی رات تک شدت اختیار کریں گی۔انہوں نے کہا کہ 18 جولائی (رات)سے 23 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات ، قصور ، سرگودھا ،فیصل آباد ، ساہیوال، میانوالی ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، بہاولنگر اوکاڑہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ 19 جولائی سے 21 جولائی کےدوران ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور ،راجن پور، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے اور اسی دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 18 سے 22 جولائی کےدوران لاہور ، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، جبکہ مری ، گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے جاری کردہ احتیاطی تدابیر بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں اور سیاح بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں جبکہ شہری بارش کے دوران دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران یا بھیگے کپڑوں میں بجلی کے کھمبوں ،تاروں اور برقی آلات کو چھونے سے گریز کریں اور اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر اپنے انتظامات مکمل رکھیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال یا اپنے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

Leave a reply