پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً 2 ہفتے تک جاری رہیں گے
0
141
IMF

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ اور نئے قرض پروگرام پرمذاکرات شروع ہوگئے-

باغی ٹی وی: وزارت خزانہ نے نئے قرض پروگرام کے حوالے سے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات کے تعارفی سیشن کا اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی جبکہ وفد کی قیادت آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کررہے تھے،ملاقات میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کا مقصد عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مزید بات چیت کا آغاز ہے، دوران ملاقات وزیر خزانہ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی کامیاب تکمیل پرآئی ایم ایف وفد کا شکریہ ادا کیا اور اسے میکرو اکنامک اشاریوں میں بہتری سے آگاہ کیا،اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے اور اس میں توسیع کیلیے حکومت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات تقریباً 2 ہفتے تک جاری رہیں گے جن میں نئے قرض پروگرام کے علاوہ نئے مالی سال کے بجٹ پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

ملتان:گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد،ایک خاتون اور 5 پولیس اہلکار گرفتار

Leave a reply