عمران خان کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار،نوٹس جاری

عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا
0
47
PTI

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،سول جج قدرت اللہ نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق بشریٰ بی بی کا دوران عدت چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح ہوا،
نکاح خواں مفتی سعید کے مطابق انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا دو مرتبہ نکاح پڑھایا،نکاح خواں کے مطابق پہلا نکاح 1 جنوری 2018 کو پڑھایا گیا،نکاح خواں کے مطابق دوسرا نکاح فروری میں پڑھایا گیا، جنوری میں نکاح کے بعد بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی عدت میں ہیں،نکاح خواں کو عدت والی بات گواہ عون چوہدری کی موجودگی میں بتائی گئی،
درخواست گزار کے مطابق پہلا نکاح لاہور جبکہ دوسرا نکاح اسلام آباد میں ہوا، پہلے نکاح کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے ایک ساتھ بنی گالا میں رہنا شروع کردیا تھا،عدت میں نکاح مبینہ طور پر جرم کا ارتکاب ہے،ایک ساتھ بطور میاں بیوی رہنا مبینہ غیر قانونی نکاح کا نتیجہ ہے،معاملہ عدالتی دائرہ اختیار میں آتا ہے کیونکہ بنی گالا اسلام آباد کی حدود میں ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کو پیشی کیلئے نوٹس جاری کیے جائیں،

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس قابل سماعت قرار دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نےگزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 20 جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا-وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کی عدت مکمل نہیں ہوئی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح لاہور میں ہوا لیکن دونوں بنی گالا میں رہ رہے تھے،دونوں نے پہلے نکاح کے بعد کافی وقت بنی گالا میں گزارا۔

وکیل درخواست گزاررضوان عباسی نے دوران دلائل مخلتف عدالتوں کےفیصلوں کا حوالہ بھی دیا تھا سول جج قدرت اللہ نے وکیل درخواست گزار رضوان عباسی کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا –

کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان …

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس میں نکاح خوان مفتی محمد سعید کا عدالت میں جمع کروایاگیا تھا،نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیاتھا اپنے بیان میں مفتی سعید نے کہا تھا کہ جنوری 2018 میں لاہور ڈیفنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔

آج رات سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ جاری

مفتی سعید نے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشرٰی بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں، بشرٰی بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا بعد میں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشرٰی بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی-

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ سے اضافی ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کھیلے گی

Leave a reply