سی بی ڈی کے انڈر پاسز کے نیچے پانی جمع ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی

عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کردی
0
48
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ نے بارش کے دوران سی بی ڈی کے انڈر پاسز کے نیچے پانی جمع ہونے پر اظہار برہمی کیا ہے

عدالت نے سی بی ڈی،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کو تا حکم ثانی کام کرنے سے روک دیا،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت سی بی ڈی منصوبے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے گی ، کمیٹی موقع کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی، پھر دیکھیں گے،

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی ،پنجاب حکومت کی جانب سے اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل شیبا قیصر پیش ہوئے، ایل ڈی اے ، محکمہ ماحولیات ،ٹریفک پولیس ، سمیت دیگر محکموں کے نمائندے پیش ہوئے ،ممبران ماحولیاتی کمیشن نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی ،سی بی ڈی کے وکیل شازب مسعود نے انڈر پاسز منصوبے کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ،عدالت نے سی بی ڈی کی حکومتی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا، عدالت نے سی بی ڈی کے انڈر پاسز میں پانی جمع ہونے پر اظہار ناراضگی کیا، جسٹس شاہد کریم نے سی بی ڈی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں حکومت کس طرح کی رپورٹس بنا رہی ہے، سب کے بارے میں کچھ لکھا ہے ، سی ای او جو ذمہ دار ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں لکھا، وکیل سی بی ڈی شازب مسعود نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے انکوائری کمیٹی بنانی ہے ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے جس کا نام آنا چاہیے ، جس کا نام ہونا چاہیے وہ نہیں ہے ، جسٹس شاہد کریم نے سی بی ڈی وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ کے جتنے ایریا میں پانی گیا ہے اس کی نشاندھی کریں ، فی الحال کام بند کردیں ، کمیٹی بناتا ہوں ، فی الحال وہاں سارے کام روک دیں ،

سی بی ڈی کے وکیل نے فاضل جج سے استدعا کی کہ آپ کمیٹی بنادیں ،کام نہ روکیں ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاسز کے معاملے پر روزانہ اخراجات بڑھا دیتا ہے، اس کے باوجود انڈر پاسز کے نیچے پانی کھڑا ہے، ایل ڈی اے انڈر پاسز بناتا ہے وہاں تو پانی اکٹھا نہیں ہوتا ، سی بی ڈی نے ایک ہی انڈر پاس بنایا ہے تو لوگوں کے گھروں میں پانی چلا گیا، یہ عوامی پیسہ ہے، اس کو کس طرح استعمال کیا جارہا ہے،دوران سماعت پنجاب حکومت کی خاتون وکیل خاموش کھڑی رہی عدالت نے کیس کی مزید سماعت ستمبر تک ملتوی کردی

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply