مہوش حیات کو شادی کے لئے کیسے شخص کی ہے تلاش ؟‌

پہلی ملاقات میں ہمایوں سعید کے ساتھ لڑائی ہو گئی
mehwish hayat

نامور اداکارہ مہوش حیات اور ہمایوں سعید کے انٹرویو کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے ، جس میں مہوش حیات بتا رہی ہیں کہ ان کی ہمایوں سعید کے ساتھ پہلی ملاقات میں ہی لڑائی ہو گئی تھی ، انہوں نے کہا کہ میں پرفیوم ایسا لگاتی تھی کہ سب کو پتہ چل جاتا تھا خوشبو سے کہ مہوش حیات سیٹ‌پر آگئی ہے. انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جس کے ساتھ میری شادی ہو وہ دل والا ہو ، چاہے گورا ہو یا کالا ہو، اس پر ہمایوں سعید نے کہاکہ یہ سیٹ پر اکثر کہا کرتی ہے کہ مجھے تو گورے لڑکے اچھے لگتے ہیں. اس پر مہوش حیات نے کہا کہ ہمایوں سعید جھوٹ بول رہا ہے میں نے ایسا کبھی کچھ نہیں کہا.

انہوں نے مزید کہا کہ ” شادی ایک بہت ہی اہم فیصلہ ہوتا ہے اس سے ہماری اگلی زندگی جڑی ہوتی ہے اس لئے سوچ سمجھ کر ایسے فیصلے کئے جانے چاہیں”. انہوں نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں‌کیا جانا چاہیے، جلد بازی کے فیصلوں سے ہمشہ نقصان ہی ہوتا ہے. یاد رہے کہ مہوش حیات وہ اداکارہ ہیں جن کی فلموں نے ابھی تک پاکستان میں حالیہ دور میں‌سب سے زیادہ بزنس کیا ہے، اور مہوش حیات کو باکس آفس کی اسی لئے کوئین بھی کہا جاتا ہے.

 

ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

Comments are closed.