نادیہ جمیل ، نادیہ افگن کے بعد سجل علی بھی بول پڑی ہیں چائلڈ لیبر کے خلاف. سجل علی نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں‌انہوں نے کہا ہے کہ خدا کے لئے چھوٹے بچوں پر ظلم کرنا بند کریں ، ان کے کام کروانا ، ان سے مشقت کروانا بند کریں یہ غلط ہے، چائلڈ لیبر غلط ہے اور جرم بھی ہے.
انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی بچے کو کسی گھر یا دکان پر کام کرتا دیکھیں تو لوکل اتھارٹیز کو رپورٹ‌ کریں یہ بہت ضروری ہے
. انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو بہت اچھا کام کررہا ہے لیکن ہمیں اس کو مزید سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے.

”ہمیں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ساتھ دینا چاہیے ” ، اسکو سپورٹ کرنا چاہیے . انہوں نے کہاکہ نہایت افسوس کی بات ہے کہ بچوں کے پڑھنے لکھنے کھیلنے کی عمر میں ان سے محنت مشقت کروائی جاتی ہے.
سجل علی نے یہ بھی کہا کہ ہم سب کو مل کر چائلڈ لیبر کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی ، تبہی تو ہماری آواز وہاں تک پہنچے گی جہاں تک پہنچنی چاہیے اور اس طرح کے کیسز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا.

ایشوریا کے لئے جنگ لڑی اور اس نے مجھے امیچور کہہ دیا ویویک اوبرائے

ہیجڑے کا کردار سہیل احمد سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا نادیہ خان

ایشا کے ہوتے ہوئے مجھے کسی بائونسر کی ضرور نہیں ہوتی ہیما مالنی

Shares: