پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ناروے کپ میں فتوحات جاری ہیں اور پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنے تینوں گروپ میچز جیت لیے ہیں جبکہ پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم کی ناروے کپ میں کامیابی پے کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے قومی ٹیم نے اپنے تینوں گروپ میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد جشن منایا ہے۔

قومی سٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کے کلب اسکیج اوولڈ کے خلاف کھیلے گئے اپنے تیسرے میچ میں دو گول سکور کیئے۔ قومی ٹیم کی جانب سے پہلے ہاف میں احمد رضا اور کپتان طفیل شنواری نے ایک ،ایک گول سکور کیا۔ ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان کی جیت پر بھرپور جشن کا اہتمام کیا گیا۔

تاہم خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ناروے کپ فٹبال میں پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے دوسری فتح حاصل کی تھی۔ پاکستان سٹریٹ چائلڈ دوسری فتح کے ساتھ اگلے رائونڈ میں داخل ہوگئی تھی۔ پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم نے ارول ال کلب کو دو،ایک سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے طفیل شنواری اور عبدالوہاب نے گول سکور کیے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان نے اگلے رائونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا ہے ۔تاہم پاکستان پہلے راؤنڈ میں اپنا آخری میچ کل سٹیگا برگ کلب کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان نے اس سے قبل پہلے میچ میں فریگ اوسلو کو ایک کے مقابلے میں 11 گولز سے ہرایا تھا۔

Shares: