سروسز سے ابتر حالت کسی ہسپتال کی نہیں دیکھی،ذمہ دار حکومت بھی ہے،محسن نقوی

ہسپتالوں میں نامساعد حالات کے باوجود فرض ادا کرنے والے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے
naqvi in servis

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کے سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے آڈیٹوریم میں سینئر ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتال میں مریضوں کے لئے علاج معالجہ اور دیگر سہولتیں بہتر بنانے کے لئے سینئر ڈاکٹرز سے اپنے خطاب میں کہاکہ صرف لیڈر،سیاست دان اور بیورکریسی خرابیوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔مایوسی گناہ ہے، اللہ تعالی نے مایوسی کو سخت ناپسند فرمایا ہے۔ بحیثیت پاکستانی حالات میں بہتری کیلئے اپناپورا حصہ ڈالنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک کی چھوٹی سے چھوٹی کوشش سے مثبت اور بڑی تبدیلی آ سکتی ہے۔سروسز ہسپتال کی حالت دیکھ کر مجبوراً کہنا پڑا کہ کسی دشمن کو بھی اس ہسپتال نہ بھیجوں

۔وزیراعلی نے کہا کہ پورے پنجاب میں ہسپتالوں کے دورے کئے، سروسز سے ابتر حالت کسی ہسپتال کی نہیں دیکھی۔خرابیوں اورخامیوں کے ذمہ دار محض ڈاکٹر ز نہیں بلکہ حکومت بھی ہے۔ ہاتھ دھونے کیلئے صابن،فرش دھونے والا ملازم اور اے سی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر کو کام کرنے کیلئے صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان کے ہسپتال میں ایک ہی بیڈ پر پانچ بچوں کا علاج ہوتے دیکھاہے۔اگر ایک بیڈ پر پانچ،پانچ مریضوں کا علاج ہو رہا ہے، یہ ڈاکٹر کا قصور نہیں ہے۔ ہم کو ڈاکٹر کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کہ ایک کی گنجائش پر 5 مریضوں کا علاج کر رہا ہے۔ ہسپتالوں میں نامساعد حالات کے باوجود فرض ادا کرنے والے ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

وزیراعلی نے کہا کہ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی، ہر خرابی کا ذمہ دار ڈاکٹر نہیں ہوتا۔لاہور کے مرکز میں واقع سروسزہسپتال ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا فیس ہے،یہ ہسپتال ہمارا اثاثہ ہے۔جو بھی حکمران آتے ہیں، نئے ہسپتال بنانے لگ جاتے ہیں،پرانے ہسپتالوں پرکوئی توجہ نہیں دیتا۔سہولتیں نہ ہوں تو ڈاکٹرکیسے کام کریں گے؟ سہولتیں ہوں اور کام نہ کرنے پر قصور وار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔ہم چند ماہ میں پانچ، دس ارب لگائیں گے،سروسز ہسپتال کے لئے کوئی لمٹ نہیں۔سروسز ہسپتال کو مختصر عرصے میں بر ینڈ نیو ہسپتال بنا یا جائے گا لیکن اونرشپ نہ لی گئی تو پھر یہی حال ہوگا۔ سرکاری ہسپتال بہترین پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرح کیوں نہیں بن سکتے؟ سینئرڈاکٹرز اگرہسپتال میں ڈیوٹی کے اوقات پورا نہیں کریں گے تو نچلا سٹاف بھی پوری ڈیوٹی نہیں کرے گا۔خبریں چلیں گی کہ ہسپتال ٹھیک ہو رہا ہے لیکن پھر ویسا حال ہو جائے گا، اپنی ذمہ داری نبھائیں۔آپ اس ہسپتال کے مالک بنیں اور اس کے لئے دن رات کام کریں۔ گھر کے لئے کوشش کرتے ہیں ہسپتال بھی آپ کا گھر ہے اس کے لئے بھی کوشش کریں۔ ہسپتال کی اونرشپ کا مطلب ہے ڈاکٹراور دیگر سٹاف ڈیوٹی کے اوقات پورے کرے۔ڈیوٹی پوری کرنے کا عہد کرلیں تو مختصر وقت میں مثبت نتائج آپ کے سامنے ہوں گے۔ سرکاری ڈیوٹی پوری کرنے کے بعد ڈاکٹر اپنا کام کریں۔ نیت صاف ہے ،اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔اگردل سے کاوشیں کی جائیں تو بہترین رزلٹ آتا ہے،۔ تمام ٹیسٹ، ادویات ہسپتال میں مہیا ہونے چاہئیں

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹروں کی تجاویز اور سفارشات پر فوری احکامات جاری کئے
وزیراعلی نے کہا کہ ہم نے چند ماہ میں چلے جانا ہے لیکن جاتے جاتے آپ کا ہسپتال ٹھیک کرکے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو کامیاب کرے۔سب کو اپنا کردار مزید بڑھانا پڑے گا۔یہ ہسپتال آپ لوگوں کا ہے، آپ لوگوں کی رائے باقی افسران سے زیادہ اہم ہے۔سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہسپتال کے دورے کرتا رہوں گا۔ ہسپتال سٹاف جہاں بھی کام کررہا ہے، واپس آئے گا، یہاں کام کرے گا ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی۔فالج کے دورے کے لئے ضروری انجکشن فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کریں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹروں کی تجاویز اور سفارشات پر فوری احکامات جاری کئے۔ پرنسپل سمز نے سروسز ہسپتال کے امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے آج سروسز ہسپتال میں میڈیکل یونٹ ون کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد میڈیکل یونٹ ون میں مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کوسراہا۔محسن نقوی میڈیکل یونٹ ون کے مختلف سیکشن میں گئے اور فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔

میوہسپتال کی او پی ڈی،ایمرجنسی او رچائلڈبلاکس کو ری ڈیزائن کرنے کا اصولی فیصلہ
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر میوہسپتال کی او پی ڈی،ایمرجنسی او رچائلڈبلاکس کو ری ڈیزائن کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس ضمن میں پلان طلب کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نے ہسپتالوں میں نرسوں کی تعدادبیڈز کے تناسب سے پوری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی یو میں نرسز کی تعداد ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی حالت کو بہتر بنانا ہمارا عزم ہے۔ میوہسپتال کی تعمیر نوکے ساتھ ضروری فرنیچر اور طبی آلات بھی فراہم کئے جائیں گے۔ ایم آر آئی، سی ٹی سکین او رانجیوگرافی سروسز کی آؤٹ سورسنگ کے پلان پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ ہسپتالوں کی میڈیسن کیلئے مرکزی سٹور ہائر کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہسپتالو ں میں ائیرکنڈیشن ترجیحی بنیادوں پر درست کرنے کی ہدایت کی۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں منعقدہ اجلاس میں ہسپتالوں میں صحت کی سہولتوں کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم،سیکرٹریزفنانس، تعمیرات و مواصلات، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، صحت، ہاؤسنگ، پرنسپل کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، پرنسپل سمز اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

 فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

 فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

Comments are closed.