ملکی ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ ، سول ایوی ایشن ملازمین کا احتجاج

0
40
caa protets

ملکی ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کا معاملہ ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی

سی اے اے ملازمین کام چھوڑ کر اسلام آباد ائیرپورٹ کے لاونجز میں جمع ہو گئے، سی اے اے ملازمین نے ائیرپورٹس کی آوٹ سورسنگ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، سی اے اے ملازمین کے احتجاج کے باعث ائیرلائنز اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لاونجز میں احتجاج کے باعث مسافروں کو بورڈنگ اور امیگریشن کروانے میں پریشانی اٹھانی پڑٰی،جائیکا اور اکائی یونین کا کہنا ہے کہ حکومت جب تک تحریری تحفظات دور نہیں کرتی احتجاج ختم نہیں ہوگا ۔

سی اے اے ملازمین کے نمائندوں نے دو روز قبل کابینہ کمیٹی سے بھی ملاقات کی تھی کابینہ کمیٹی میں سی اے اے یونینز نے تحریری معاہدہ ہونے تک احتجاج کا اعلان کیا تھا کابینہ کمیٹی میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار ، خواجہ سعد رفیق ، نوید قمر سمیت دیگر ارکان نے سی اے اے ملازمین کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ۔

سی اے اے ملازمین کا کہنا ہے کہ 8 اگست کو لاہور جبکہ 17 اگست کو کراچی میں کام بند کردیا جائے گا قلم چھوڑ ہڑتال کی کال اکاٸی یونین اور جیکا یونین نے دی۔

قبل ازیں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کو بتایا تھا کہ حکومت نے کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے ہوائی اڈوں کے انتظام اور آپریشن آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے،یہ فیصلہ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔کمیٹی کو واضح کیا گیا تھا کہ سول ایوی ایشن ہوائی اڈے فروخت نہیں کر رہی اور صرف آپریشن اور انتظامی کنٹرول آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

 عمران خان نے الیکشن کے لئے حکومت کے سامنے مزاکرات کی جھولی پھیلائی ہے

Leave a reply